فرنچ ٹوسٹ

اجزاء:149 ڈبل روٹی کے سلائسز ۔ دو سے تین عدد 149 انڈا۔ایک عدد 149 دودھ ۔دو کھانے کے چمچ 149 مکھن ۔آدھا چائے کا چمچ 149 تیل ۔حسب ضرورت 149 چینی249 دارچینی پاؤڈر ۔حسب ضرورت
ترکیب:بریڈ سلائسز کو ترچھا کاٹ لیں۔ تمام سلائس پر ہلکا سا مکھن لگا لیں۔ اس کو انڈے اور دودھ میں دارچینی پاؤڈر کے ساتھ کچھ دیر کے لیے ڈپ کریں اور ایک ایک کر کے گرم تیل میں ڈال کر فرائی کریں۔ اگر میٹھے فرنچ ٹوسٹ بنانا ہوں تو انڈے اور دودھ میں تھوڑی چینی ملا لیں یا پکنے کے بعد سلائسز پر پسی ہوئے چینی چھڑک دیں۔