فلم انڈسٹری میں 38 سال برقرار رہنا آسان نہیں تھا

ممبئی: بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں 38 سال کا عرصہ گزارنا آسان نہیں تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے مبارکاں کے ٹریلر لانچ پر اس حوالے سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور اس دوران مختلف کردار ادا کئے ہیں، فلم انڈسٹری میں کچھ حاصل کرنا بہت مشکل ہے جس کے لئے مستقل محنت و لگن سے کام کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے درست سمت میں اقدامات کئے جس کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں لمبا عرصہ گزارنے کے لئے کامیڈی اور جذبات پر مبنی فیملی انٹرٹینمنٹ فلمیں کرنی چاہییں اور ان کی فلم مبارکاں میں روایتی فیملی انٹرٹنیمنٹ کے تمام مرکبات موجود ہیں جس میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا گیا ہے۔