پٹنہ 21 فروری (پرمو د کمارپاٹھک)بودھی ستوبین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 6 ویں دن اخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے ہندو ستانی سنیما کے ممتاز فلم ساز وہدایت کارگووند نہلانی نے کہاکہ اس فلم فیسٹیول کے انعقاد کامقصد لوگوں میں آرٹ فلمو ں کے تئیں بیداری پیداکرنی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ آرٹ فلمو ںکو ہی صحیح معنو ں میں سماج کاآئندہ کہا جاتاہے ۔ کیونکہ یہ سماج کی حقیقت کی عکاسی کرتی ہے ۔آرٹ فلموں کے بنانے والے فلم ساز ہمیشہ سنیماکی کوالیٹی ، احتساب اور موضوع وغیرہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ناظرین کے سامنے سنیما پیش کر تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ فلم فیسٹیول میں کسی سنیماکو دکھانے سے پہلے اس کامقصد کیا ہے ۔ اس کی شکل کیاہو گی جیسی چیزوںکو اچھے سے پرکھ لینا چاہئے ۔ گو وند نہلانی نے کہاکہ بو دھی ستو بین اقوامی فلم فیسٹیول اپنا ایک الگ مقام بنا ئے گا۔ ایسے فیسٹیول میں ہمیشہ نئی چیزو ں کی کھوج ہو نی چاہئے ۔ فلم فیسٹیول کے 6 ویں دن آج ایک مباحثہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔ اس مباحثہ میں متوازی فلم پر گفتگو ہوئی ۔ مباحثہ میں فلم کی بڑی بڑی ہستیو ں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔اس موقع پر فلم ساز گو ونہلانی، ایف ٹی آئی کے سابق ڈائریکٹرتر پراری شرن ،نوجوان فلم ڈائریکٹر پلکت، اداکار وینت کمار فلم ساز جو تسنا، فلم مبصر اجئے بر ہماتمج سمیت بڑی تعداد میں فلم صنعت سے جڑے لوگوں نے شرکت کی ۔