فلم ’’پنک‘‘کی کہانی موجودہ حالات کی عکاس ہے : امیتابھ بچن

ممبئی،19 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ’’پنک‘‘ موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پنک‘‘ کے گانے ’’مجھے جینے دو‘‘ کی لانچ کے موقع پر امیتابھ بچن نے کہا کہ فلم نئی دہلی پر مبنی ہے اور نوجوان نسل کے موجودہ حالات کو بیان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فلم ریپ پر مبنی نہیں بلکہ نئی دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں پائے جانے والے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔واضح مذکورہ فلم کو شوجیت سرکار نے پروڈیوس کیا ہے جو کہ 16 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔