فیری نے 21 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کی

پٹنہ 23 دسمبر (اوم سنگھ)فیری داس آج کے وقت میں بھوجپوری فلمی دنیا میں ایک جانا پہچا نا فلم پروڈیو سر کا نام ہے ۔فیری ایک چھوٹے قصبہ سیوان کی رہنے والی ہے۔جنہوں نے بہت کم عمر میں بڑی ہستیوں کے ساتھ اپنا بھی نام جوڑا وہ ایک متوسط خاندان سے رہتے ہوئے کڑی محنت سے بڑامقام حاصل کیا۔ان کی ماںایک سرکاری اسکول کی پرنسپل ہیں اور والد کاایک بزنس مین ہیں۔فیری صرف21سال کی رہتے ہوئے فلمی دنیا میں کامیابی حاصل کی ہے ۔فیری لگ بھگ دوسال سے بھوجپوری فلم میں بطور پرو ڈیوسر کام کررہی ہے ۔ انہو ں نے کڑی محنت کی وجہ کراپنے خود کی پرو ڈکشن ہاﺅس لانچ کیا۔جس کانام ہے گرین پارٹی کلس پرو ڈکشن ہاﺅس اس کے بینر تلے کئی فلم بنی انہیں فلمو ں میں مس رو زی اور ٹائم دی چینج آف لائف ہے ۔جوشائقین کے درمیان آنے کوتیار ہے ۔ابھی کئی فلم اور کئی شارٹ فلم کی پرو جیکٹ پر کام چل رہاہے ۔ فیری کو اتنی جلدی بڑے مقام پر پہنچنے میں ایک بڑے بھائی کی طر ح جنہو ں نے ہمیشہ ساتھ دیا وہ سنجے شری واستو ، نتیش مشرا، اور امیت کمارسومن، اور ساتھ ہی آنے والی فلم میں سنجے بطور اکٹر س کے بھی کرکام کرہے ہیں۔