فیشن کے بارے میں پہلے کم معلومات تھی:شاہد کپور

ممبئی،20 اکتوبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں فیشن کے بارے میں مزید معلومات نہیں تھی۔ شاہد کپور نے کہا ”میرا خیال ہے کہ 10 سال پہلے مجھے فیشن کی سمجھ نہیں تھی۔ مجھے کپڑے پہننے کے بارے میں اتنی سمجھ نہیں تھی۔یہاں تک کہ مجھے گوگل اور سوشل میڈیا کی بھی معلومات نہیں تھی۔” انہوں نے کہا، ”میں نے پہلے پیلے رنگ کی ٹی شرٹ، ٹائیٹ جینس اور بوٹ پہنا کرتا تھا اور سوچتا تھا کہ یہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ یہ کافی طویل سفر تھا۔ گزشتہ 3-2 سال میں میں نے اسٹائل اور فیشن کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات حاصل کی ہے اور اس میں خود کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔”