قطرینہ اور سلمان خان کے رشتے نے نیا موڑ لے لیا

ممبئی ،20مارچ(پی ایس آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور اداکارہ قطرینہ کیف اپنے رشتے کو دوسرا موقع دینے کے لیے تیار ہو گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں ستاروں کے درمیان ایک بار پھر قربت بڑھنے لگی۔یوں تو بالی وو ڈ میں رشتے بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن ایک بار رشتہ ٹوٹ جائے تو دوبارہ قربت کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن بالی ووڈ کے ہر دل عزیز سلمان خان اور بار بی ڈول قطرینہ کیف نے دوبارہ قریب آکر سب کو حیران کردیا ہے۔رپور ٹ کے مطابق دونوں اداکار اس وقت اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریا گئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ قطرینہ کیف کو بالی ووڈ میں سلمان خان نے موقع دیا اور دونوں کے معاشقے کی خبر ہر زبا ن زد عام تھی لیکن سلمان خان کو ہمیشہ کی طرح یہ خوشی بھی زیادہ دیر راس نہ آئی اور قطرینہ کیف نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔پھر قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں میڈ یا کی زینت بنیں اور دونوں فلمی ستاروں نے کبھی بھی اس رشتے کی تردید یا تصدیق نہیں کی البتہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے گئے لیکن جب بات شادی تک پہنچی تو رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے اس رشتے سے صاف صا ف انکار کردیا۔قطرینہ کیف اس انکار کے بعد بہت افسردہ رہیں لیکن سلمان خان نے ایک بار پھر اپنا کندھا آگے کردیا تاکہ قطرینہ کیف سر رکھ کر رو سکیں ،رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے قطرینہ کیف کی دلجوئی اور حوصلہ بڑھانے میں خوب کردار ادا کیا جس کے بعد اب دونوں فلمی ستاروں نے ایک بار پھر اپنے رشتے کو نیا موقع دینے کا اشارہ دے دیا ہے۔