لیوک رائٹ سسکس کرکٹ کلب کی قیادت سے مستعفی

لندن: انگلش بلے باز لیوک رائٹ نے فوری طور پر سسکس کرکٹ کلب کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، ان کی جگہ کرس ناش کلب کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 32 سالہ رائٹ نے 2004ء میں لائسیسٹر شائر سے سسکس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، کلب نے ابتدائی طور پر انہیں 2015ء میں منعقدہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے کپتان مقرر کیا تھا، بعد ازاں ایڈجائس کے مستعفی ہونے کے بعد کلب نے انہیں تینوں فارمیٹس میں قیادت کی ذمہ داری سونپ دی تھی۔