ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں منہ تکتی رہ گئیں

ممبئی۔23جنوری(ےواین این )بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان پہلی بار بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کرنے والی ماہرہ خان کے سحر گرفتار ہوگئے اور ا±ن کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اپنی ہی فلم رئیس کی پروموشن میں مصروف کنگ خان سے جب ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں پاکستانی اداکارہ کو لاجواب قرار دیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کے ماہرہ حیران کن خوبصورت اداکارہ ہیں جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بہت بڑی اسٹار بن کر سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رئیس میں پہلی بار دو نئے اداکاروں ماہرہ خان اور نواز الدین نے کام کیا، تاہم ماہرہ کی اداکاری اور محنت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ باکمال اداکارہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں انڈسٹری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔نواز الدین کے حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نئے اداکار اتنی اچھا کام کررہے ہیں، ماہرہ اور نواز صدیقی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے اس فلم میں ہماری کی جانے والی محنت مداحوں کے دلوں کو موہ لے گی۔یاد رہے پاک بھارت کشیدگی اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔خیال رہے فلم” رئیس“(کل) 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ماہرہ خان کنگ خان کی اہلیہ کا روپ ادا کررہی ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی جانب سے کسی بھی اداکار کی تعریف ا±س کے اچھے مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔