مدھیامک کے نصاب میں شامل ہوگا سنگور تحریک: پارتھو چٹرجی

Taasir Urdu News Network Kolkata | Updated 3 Sept 2016 6:24 PM IST

کولکاتا 3 ستمبر(محمد نعیم) 2006 سے شروع ہوئی مغربی بنگال کی سنگور تحویل اراضی کے فیصلے پر حکومت کی تاریخی فتح کے بعد اب زمین کی اس تحریک کو مغربی بنگال کے مدھیامک کے نصاب میں شامل کرنے کا پیشکش تیار کیا گیا ہے۔جمعہ کی شام نبانا کے منعقدہ صحافی سمیلن میں ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ سنگور فیصلے کے بعد ریاست کے دانشوروں کا ایک بڑا طبقہ سنگور تحریک کو مدھیامک کے نصاب میں شامل کرنے کی مانگ کر رہا ہے۔ڈیپارٹمنٹ نے نصاب کمیٹی کے چیئرمین ابھیک مجمدار کو پیشکش بھیج دیا ہے۔مزید انھوں نے کہا کہ بنگال کی سیاست میں اس تاریخی فیصلے کو طالبعلموں کو جاننے کی ضرورت ہے۔