مرکزی حکومت اقلیتی طلبا سے تعلیم کے مواقع چھیننے کی کوشش کررہی ہے :ممتا

کلکتہ یکم اگست(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے پسندیدہ ڈیجٹیل انڈیا پروگرام کا نام لیے بغیر کہا کہ مرکزنے اقلیتی طلباء کے اسکالر شپ کیلئے پورٹل بنایاتھا وہ گزشتہ ایک سال سے خراب ہے ، اس کی وجہ سے ملک کے لاکھوں طلباء اسکالر شپ سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اقلیتی طلباء سے اعلی تعلیم کے مواقع چھیننے کی سازش ہے ۔مگر ہم ان کی سازش کوناکام بنادیں گے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزارت اقلیتی امور اور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اشتہاربازی ہورہی ہے ، کام نہیں ہورہا ہے صرف اشتہار ہورہا ہے ۔