مسکراہٹ مشکل وقت کو آسان بنادیتی ہے : دپیکا

ممبئی،8ستمبر(پی ایس آئی)دیپیکا پڈوکون کی ملین واٹ کی مسکراہٹ انہیں ہر محفل میں نمایا ں کرتی ہے،اب ایک دہائی کے بعدبھی وہ اپنے چاروں طرف ہر وقت مسکراہتیں چاہتی ہیں،اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق دیپیکا پڈوکون اسے اپنی اہم ذمہ داری سمجھتی ہیں ، وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ مسکرائیں،وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنی ٹیم ممبرز کے ساتھ گذارتی ہیں،دیپیکا پڈوکون کا دن میں کام کرنے کا اوسط وقت،جن میں فلموں کی شوٹنگز اور اپنے برانڈ سے متعلق کام شامل ہیں، نو سے دس گھنٹے پر مشتمل ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ کام کی جگہ پرپورا دن مثبت اور خوشگوار ماحول بنانے کیلئے،دیپیکا پڈوکون نے اپنی ٹیم کے ارکان کو کہہ رکھا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسکرانے کی کوشش کریں،وہ چاہتی ہیں کہ ان کی ٹیم مسکرانے کو اپنی عادت بنالے۔اداکارہ یہ نہیں چاہتی کہ جب وہ موجود ہوں تبھی ٹیم ممبرز مسکرائیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے لئے یہ سب کریں، دیپیکا پڈوکون جن کا تعلق بنگلور سے ہے، اپنی ٹیم کو اپنا خاندان ہی تصور کرتی ہیں،اس لئے وہ اس میں مثبت تبدیلی چاہتی ہیں،جب اس حوالے سے دیپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ مسکراہٹ میں جادو ہوتا ہے، ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ ہم پر اور ہمارے ارد گرد موجود لوگوں پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، زندگی اکثر تھکادیتی ہے اور یہ بہت اہم ہے کہ ہم اس دوران بھی مسکراتے رہیں۔