مشتاق احمد نوری اور ڈاکٹر محمد گو ہر کو ’ اردو تاج رتن ایوارڈ‘

پٹنہ،23جنوری (م ن ع) آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس ،حید ر آبادکی جانب سے روزنامہ’ تاثیر‘ کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر اور بہا ر اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کو اردو کے میدان میں ،ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں”اردوتاج رتن ایوارڈ۔2016“سے نوازا گیا ۔اس سلسلے میں آج یہاںمنعقد دو الگ الگ تقریبات سے یکے با دیگرخطاب کر تے ہو ئے آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس ،حید ر اباد کے صدر ڈاکٹر مختار احمد فردین نے کہا کہ روز نامہ ’تاثیر ‘ اپنے مشمولات کی خوبیو ں کی وجہ سے جس طرح بہاراور ملک کی دوسری ریاستوں میں مقبول ہے اسی طرح حید ر اباد میں بھی اس کے قارئین کا دائرہ کافی وسیع ہے ۔اس روزنامہ نے چند ہی برسوں میں ملکی و غیرملکی سطح پر جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ بہت ہی کم اخباروں کو نصیب ہوتی ہے ۔ساتھ ہی انھوں نے بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کی ادبی و لسانی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ممتاز افسانہ نگار اور صف ِ اول کے منتظم کی حیثیت سے یہ عالمی سطح پر اپنے شناخت رکھتے ہیں ۔جب سے انھوں نے بہار اردو اکادمی کی کمان سنبھالی ہے تب سے اکادمی کے وقار میں روز برو ز اضافہ ہورہاہے۔انہو ں نے کہاکہ مشتاق احمد نوری کی محنت اور لگن کا ہی نتیجہ ہے کہ اردو اکادمی کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعہ شائع ہو نے والے ماہنامہ ”زبان و ادب“نے برصغیر کے چند منتخب اردو رسالوں میں اپنی شناخت بنائی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہماری تنظیم ”آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس ،حید ر آباد“کی مجلس عاملہ نے اردو زبان اور صحافت کے فروغ میں ان حضرات کی خدمات کا اعتراف کر تے ہوئے ” اردوتاج رتن ایوارڈ۔2016“سے نوازنے کا فیصلہ کیاہے اور اسی فیصلے کے عمل درآمدکیلئے مجھے حیدر اباد سے پٹنہ کا سفر کرنا پڑاہے ۔قابل ذکر ہے کہ روزنامہ تاثیر کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر کو یہ ایوارڈ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک شایان شان تقریب میں مشتاق احمد نوری کے ہاتھو ں دیاگیاجب کہ بہار اردو اکادمی کے سکریٹری مشتاق احمد نوری کو ایوارڈ سے نوازنے کیلئے ایک مختصر مگر با وقار تقریب بہار اردو اکادمی میں منعقد کی گئی ،جہاںیہ ایوارڈ مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیور سیٹی کے وائس چانسلرپرو فیسر اعجاز علی ارشد کے ہاتھو ں دیاگیا۔دونوں تقریبات کے مو قع پر ڈاکٹر مختار احمد فردین نے بہار کے لوگوں کے خلوص اور ان کی مہمان نوازی کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ میں اس سفر کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گابلکہ چاہوں گا کہ بہا رکا سفر بار بار ہو اور آپ لوگوں کے ساتھ ایسی ملاقاتوں کا یہ سلسلے جاری رہے۔روزنامہ’ تاثیر‘ کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر نے ” اردوتاج رتن ایوارڈ۔2016“کیلئے اپنے نام کے انتخاب پر حید رآبادکی باوقار تنظیم ” آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس“کی مجلس عاملہ بالخصوص تنظیم کے صدر ڈاکٹر مختار احمد فردین کا شکریہ ادا کیا،جو نہ صرف ان کے نام کے انتخاب کے فیصلے میں شامل رہے بلکہ ایوارڈ دینے کیلئے انھوں نے پٹنہ تک کے سفر کی پریشانیوں کو برداشت کیا۔اسی طرح بہار ارد و اکادمی کے سکریٹری اور ممتاز افسانہ نگار مشتاق احمد نوری نے اپنے تاثرات کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ میں ڈاکٹر مختاراحمد فردین اور ان کی تنظیم ” آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس“کا بے حد ممنون ومشکور ہو ں ۔دونوں تقریبا ت کے قبل سماجی سروکار پر مبنی 23مضامین پر مشتمل ، ڈاکٹر مختار احمد فردین کی نئی تصنیف ”سماجی امید“کا اجراءبھی عمل آیا۔ان تقریبات میں مشترکہ طورپر سنیئر صحافی اشرف استھانوی ،خورشید ہاشمی ،مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیور سیٹی کے وائس چانسلرپروفیسر اعجاز علی ارشد ،صدر شعبہ اردو ،پٹنہ یونیور سیٹی پروفیسر جاوید حیات، سینئر صحافی امتیاز کریم ،روح المتین ، محمد نور عا لم ،طارق حسن ،مجاہد الاسلام ،ابوالکلام آزاد،محمد منصور عالم ، غلام غوث ،پر مود کمار پاٹھک ،منا سنگھ اورنیرج کمار سمیت بڑی تعداد میں دانشور اور صحافی حضرات موجود تھے ۔