مشن 2019: سورت میں وزیر اعظم مودی کا ڈھائی گھنٹے چلا ’میگا روڈشو‘

سورت، 16 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار جیت کے بعد آج شام اپنی آبائی ریاست گجرات کے پہلے دورے پر پہنچنے پر 25 ہزار موٹر سائیکلوں کے ساتھ کھلی جیپ میں قریب 12 کلومیٹرکا طویل روڈ شو کیا۔شام تقریبا پونے سات بجے یہاں ہوائی اڈے پر پہنچے مسٹر مودی نے وہاں سے ہیرانگرکے نام سے مشہور اس شہر کے سرکٹ ہاؤس تک روڈ شو کیا۔ سڑک کے دونو ں طرف کھڑے لاکھوں اور بلند عمارتوں میں کھڑے لوگوں نے مودی مودی اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ لوگوں نے اپنے ہزاروں موبائل فون کی روشنی جلا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔تقریبا 45 لاکھ کی آبادی والا تقریبا پورا شہر اس دوران سڑک پر اتر آیا تھا۔ لوگوں نے راستے پر رنگولی بھی بنا دی تھی۔ مسٹر مودی کا روڈ شو کے دوران قافلہ ڈائمنڈ سٹی، مگدلا تراہا، او این جی سی برج، راج پیلیس، سارنگ نگر، بھاوی درشن سنکول، بی آر مال، لکزریا، سنٹرل مال، نیلم باغ پارٹی پلاٹ، بگ بازار، اسکان مال، کارگل چوک، سردار پٹیل گیسٹ ہاؤس، ایس وی این آئی ٹی، اچچھاناتھ مندر، لال بنگلہ، ضلع پولیس متھک، پولیس لائنس اور ضلع سیواسدن ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس پہنچا۔مسٹر مودی کی گاڑی کے پیچھے کھلی جیپ میں وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، ریاستی بی جے پی سربراہ جیتو واگھانی بھی موجود تھے۔ اس روڈ شو کے لئے سیکورٹی کے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے تھے جس میں 5000 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کے لیے لگایا گیا تھا۔ زبردسٹ بھیڑ اور لوگوں کے جوش و خروش کی وجہ سے وزیر اعظم کا قافلہ مقرر ہ ایک گھنٹے کے بجائے تاخیر سے (دو گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں) روڈ شو کو پورا کر سکا۔ اسے شام سات بج کر 50 منٹ پر مکمل ہونا تھا پر یہ رات نو بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا۔مسٹر مودی نے پورے راستے میں مسلسل دونوں طرف کھڑے لوگوں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ کئی جگہ بھیڑ نے ان پر پھول برسائے اور کئی مقام پر انہیں پھولوں کے ہار بھی پیش کئے گئے۔ مسٹر مودی نے بعد میں یہاں وزیر اعلی اور بی جے پی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔مسٹر مودی اٹھوا لائنز واقع سرکٹ ہاؤس میں رات میں آرام کے بعد کل صبح یہاں کتارگام میں پاٹیدار سوسائٹی کے ایک نجی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ بعد میں وہ یہاں اچچھاپور میں ایک ہیرے کی کمپنی کا بھی افتتاح کریں گے۔ دوپہر کو نزدیکی تاپی ضلع کے باجی پورا جائیں گے جہاں 400 کروڑ کی لاگت سے بنے سمول ڈیری کے ایک پلانٹ کا افتتاح کریں گے اور کچھ دیگر منصوبوں کا ریموٹ سے افتتاحی بھی کریں گے۔ بعد میں وہ نزدیکی مرکز کے زیرانتظام ریاست دادرا اور ناگر حویلی کے ہیڈکوارٹر سلواسا جاکر وہاں اجولا یوجنا سمیت مختلف مرکزی اسکیموں کے تقریبا 21 ہزار فیض یاب ہونے والوں کے درمیان متعلقہ فوائد تقسیم کریں گے۔مسٹر مودی کل ہی بوٹاد بھی جائیں گے جہاں سوراشٹر کے آبی ذخائر میں نرمدا کا پانی بھرنے سے متعلق سونی یوجنا کی چار میں سے دوسری لنک لائن کی چار میں سے دوسری لنک پائپ لائن کے پہلے مرحلے کا افتتاح اور دوسرے مرحلے کے کام کا آغاز کریں گے۔ اس منصوبہ کے تحت نرمدا ندی پر بنے سردار سروور ڈیم سے ہر سال اوور فلو کی وجہ سے بیکار بہہ جانے والے پانی سے سوراشٹر کے 115آبی ذخائر کو بھرا جانا ہے۔ اس لنک ایک کے پہلے مرحلے کا انہوں نے گزشتہ 30 اگست کو جام نگر کے ایک گاؤں میں افتتاح کیا تھا۔ وہ کل ہی نئی دہلی واپس چلے جائیں گے۔مسٹر مودی کے دو روزہ دورے کے لئے سورت کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اس دوران 10 کلومیٹر طویل کپڑے کے بینر پر سرکاری اسکیموں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔لیزر شو کے ذریعے بھی ایسا کیا جا رہا ہے۔ مسٹر مودی کا ایک بڑا (تقریبا 22 فٹ اونچی) بل بورڈز ویسو روڈ پر بھی لگایا گیا ہے جہاں لوگ اس کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔مسٹر مودی اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور، جہاں انہوں نے بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ میں شرکت سے پہلے کل ایک روڈ شو کیا تھا، سے یہاں خصوصی طیارے سے پہنچے۔ہوائی اڈے پر وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، مقامی ایم پی، ایم ایل اے، میئر اور دیگر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ یہ کل ملا کر اس سال ان کا گجرات کا دوسرا دورہ ہے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ مجموعی طورپر11 واں اور گزشتہ نو مہینوں میں آٹھواں دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ مارچ میں گجرات آئے تھے۔گجرات اسمبلی کی مدت اس سال دسمبر تک ہی ہے لہذا اسی برس ریاست میں انتخابات بھی ہونے ہیں۔