اردو | हिन्दी | English
99 Views
Education

مظفرپورمیں اسکولی بچوں کی سائنس کانگریس میں ایک بھی مسلم اقلیتی پرائیویٹ یاسرکاری اسکول نہیں آیا نظر

science-congress
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Updated on 2 Oct 2016, 10:26 PM IST

مظفر پور : انڈین کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی جانب سے بہار کے مظفرپور میں اسکولی بچوں کے لیے سائنس کانگریس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانگریس میں ضلع کے متعدد پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں نے حصہ لیا۔ لیکن پورے ضلع کا ایک بھی مسلم پرائیویٹ یا سرکاری اسکول سائنس کانگریس میں نظرنہیں آیا۔

مرکزی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والا ادارہ انڈین کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ 1993 سے ملک بھرکے اسکولی طلبہ کے لیے سالانہ سائنسی مسابقتی پروگرام منعقد کرا رہا ہے۔ پروگرام کا مقصد ملک بھر کے اسکولی طلبہ میں سائنس وٹیکنالوجی کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طورپربہار کے مظفرپورمیں بھی اسکولی طلبہ کے لیے ضلع کی سطح کا سائنسی مسابقتی پروگرام منعقد ہوا ۔ چائلڈ سائنس کانگریس میں مظفرپور ضلع کے متعدد اسکولوں کی طلبہ ٹیموں نے شرکت کی اورمختلف پروجیکٹوں کے ذریعے اپنی سائنسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ضلع سطح کی سائنس کانگریس میں ہرضلع سے دس بہترین پروجیکٹوں کا انتخاب ہوگا۔ ان پروجیکٹوں کوریاستی سطح کے مقابلہ میں حصہ لینے کاموقع ملے گا۔ اس کے بعدتمام ریاستوں سے اسکولی طلبہ کے چند بہترین پروجیکٹوں کوملک گیرسطح کے مقابلے میں حصہ لینے کاموقع دیاجائے گا۔

غور طلب ہے کہ اسکولی طلبہ کے لیے منعقد اس سائنس کانگریس میں مظفرپورضلع کے کسی بھی پرائیویٹ یاسرکاری مسلم اقلیتی اسکول نے حصہ نہیں لیا۔ اس پورے معاملے پر مظفرپور ضلع ایجوکیشن افسرنے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائنس کانگریس میں غیرحاضررہنے والے اسکولوں سے جواب طلب کرنے کی بات کہی

About the author

Taasir Newspaper