مغلئی تکے

اجزاء:149 گوشت آدھا کلو 149 سرخ مرچ دس عدد 149 دھنیا ایک چمچ 149 گھی ایک چھٹانک
149دہی ایک پاؤ 149 لونگ 8عدد 149 خشخاش ایک تولہ 149 خشک انجیر ایک چھٹانک 149 پیاز ایک پاؤ 149 نمک حسب ذائقہ 149 کالا زیرہ ، کالی مرچ 6ماشے 149 کلونجی چھ ماشے 149 بھنے ہوئے چنے حسب ضرورت
ترکیب:گوشت کے پارچوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ انجیر، گرم مصالحہ کلونجی، ادرک، خشخاش ، چنے، دال، لال مرچ ،دھنیا اور گھی میں تلی ہوئی پیاز کو پیس لیں اور اس مرکب کو دہی میں ملا کر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملئے اور ان کو سیخوں پر چڑھا کر رکھ لیں۔ اب کوئلے جلائیں اور پارچوں کو پختہ کر یں۔ اس دوران میں پگھلا ہوا گھی ان پر ملتے رہیں۔ جب تکے خوب سرخ ہو جائیں تو انہیں آگ پر سے اتار لیں۔