ممبئی کو شکست دے کر گجرات بنا پہلی بار رنجی چمپئن

اندور، 14 جنوری (یواین آئی) کپتان پارتھیو پٹیل (143) کی شاندار سنچری اور من پریت جنیجا (54) کی بہترین نصف سنچری کے دم پر گجرات نے ممبئی کو فائنل میں پانچویں اور آخری دن ہفتہ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار رنجی چیمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔ گجرات کے بلے بازوں نے 312 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی 42 ویں بار رنجی خطاب جیتنے کی امیدوں کو ختم کر دیا۔ گجرات نے پہلی بار رنجی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار اس خطاب کو اپنے نام کیا۔ گجرات کو خطاب کیلئے محض ڈرا کی ضرورت تھی کیونکہ اسے پہلی اننگز کی بنیاد پر 100 رنوں کی برتری حاصل تھی لیکن اس کے بلے بازوں نے ممبئی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ گجرات نے 89.5 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 313 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ گجرات کے کھلاڑیوں نے جس طرح دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کیا وہ واقعی میں جیت کے حقدار تھے . کپتان پارتھیو پٹیل نے کپتانی اننگز کھیلنے ہوئے اکیلے مورچہ سنبھالتے ہوئے ممبئی کے گیند بازوں کے چکھے چھڑادیئے ۔ انہوں نے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 196 گیندوں کی اپنی میراتھن اننگز میں 24 چوکے لگائے ۔ انہوں نے 89 رن پر تین وکٹ گر جانے کے بعد من پریت کے ساتھ سنچری بنائی اور ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کیا۔ من پریت نے بھی 115 گیندوں کی اپنی تسلی بخش اننگز میں آٹھ چوکے لگائے اور کپتان کا بخوبی ساتھ نبھایا. من پریت ٹیم کے 205 کے اسکور پر آل ھرودیکر کا شکار بنے ۔ پارتھیو نے اس کے بعد روجول بھٹ (ناٹ آ¶ٹ 27) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 94 رن کی شرکت کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دی۔ پارتھیو ٹیم کے 299 کے اسکور پر پویلین لوٹے تب جیت کی محض رسمی بچی تھی. چراغ گاندھی (ناٹ آووٹ 11) نے رجول کے ساتھ مل کر 89.5 اوور میں ٹیم کو فتح دلا دی اور اسی کے ساتھ ہی گجرات نے پہلی بار اس ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ اس سے پہلے گجرات نے صبح کل کے بغیر وکٹ پر 47 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا. پریاک پاچال نے 34 رن سے اور سمت گوھیل نے 9 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ گجرات کو جیت کیلئے 265 رنوں کی ضرورت تھی اور اس کے تمام 10 وکٹ محفوظ تھے ۔ سمت 21 اور پریاک 34 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ گجرات کو تیسرا جھٹکا بھی جلد ہی لگ گیا جب بھارگو میر¸ محض دو رن بنا کر بلوندر سندھو کا دوسرا شکار بن گئے . حالانکہ اس کے بعد کپتان پارتھیو نے جم کر بلے بازی کرتے ہوئے نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کو تاریخی فتح کی منزل تک لے گئے . پارتھیو نے پہلی اننگز میں بھی 90 رن کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ ممبئی کے لئے بلوندر سندھو نے 101 رن دے کر دو وکٹ، شاردل ٹھاکر نے 90 رن پر اور ھیرودکر نے 17 رن پر ایک ایک وکٹ لئے ۔