ممبئی کے سامنے اب کے کے آر کا ’گمبھیر‘ چیلنج

ممبئی، 8 اپریل (یو این آئی) آئی پی ایل 10 میں دھماکہ خیز آغاز کرنے والی کولکاتا نائٹ رائڈرس اپنی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اتوار یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ناقص شروعات کرکے دبا¶ میں نظر آرہی میزبان ممبئی انڈینس کے سامنے سنگین چیلنج دینے اترے گی ۔ممبئی کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس سے سات وکٹ سے میچ ہار گئی تھی تو وہیں شاہ رخ خان کی کولکتہ نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات لائنس کو اسی کے گھر میں 10 وکٹ سے یک طرفہ طور پر شکست دی تھی۔ اگرچہ دونوں ہی ٹیمیں آئی پی ایل کا خطاب دو دو بار اپنے نام کر چکی ہیں اور ان کے پاس دیسی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی زبردست لائن اپ ہے ۔لیکن فی الحال بہترین شروعات سے گوتم گمبھیر کی کے کے آر کا حوصلہ کافی بڑھا ہوا ہے تو وہیں روہت شرما کی ممبئی پہلا ہی میچ ہار کر دبا¶ میں ہے اور اپنے گھریلو میدان اور حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہتی ہے ۔ ممبئی کی ٹیم کو اس وقت بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی شعبوں میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہیں خود کپتان روہت کی فارم بھی کچھ خاص نہیں چل رہی ہے جو باعث تشویش بات ہے ۔روہت کافی وقت سے میدان سے باہر رہنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں اور یہ ان کے کھیل میں نظر آرہا ہے جو گزشتہ میچ میں صرف تین رنز بنا پائے تھے ۔ سلامی بلے بازوں کے لیے اچھی شروعات کرنا اہم ہے ایسے میں ان کے لیے اپنے کھیل کی سطح کو سدھارنا ضروری ہے ۔پارتھیو پٹیل، جوس بٹلر، نتیش رانا، کیرون پولارڈ، انباٹ¸ رائیڈو ٹیم کے اہم بلے باز شامل ہیں تو گزشتہ میچ میں آخری وقت میں چار چھکوں سمیت صرف 15 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 35 رن کا تعاون دینے والے ا سٹار ہاردک پانڈیا کی موجودگی بھی ٹیم کے لیے اہم ہے ۔ اگرچہ اس کی سب سے زیادہ اپنے گیند بازی کے شعبے میں اصلاح کرنی پڑے گی کیونکہ گزشتہ میچ میں اس کے بلے باز 184 رن کے تسلی بخش اسکور کا بھی دفاع نہیں کر سکے تھے ۔اگرچہ دو بار کی چمپئن ممبئی کے پاس ٹم سا¶تھی، پانڈیا، مشیل میک لنگن اور جس پریت بمراہ جیسے باصلاحیت گیند باز ہیں اور گزشتہ ایڈیشن کی طرح ہی خراب آغاز کے باوجود ممبئی آخری وقت میں جس طرح سے اپنے کھیل کی سطح کو بہتر بنا لیتی ہے۔
اس سے اسے کولکتہ کے سامنے کمتر نہیں سمجھا چاہئے ۔ویسے گمبھیر کی کپتانی میں کے کے آر بھی دو بار چیمپئن بن چکی ہے اور اس بار خطابی ہیٹ ٹرک پر اس کی نگاہیں ہیں۔ گزشتہ میچ میں ناٹ آ¶ٹ 76 اور ناٹ آ¶ٹ 93 رن بنانے والے کرس لن کے علاوہ کولکتہ کے پاس رابن اتھپا، منیش پانڈے ، بگ ہٹر سمجھے جانے والے یوسف پٹھان جیسے زبردست کھلاڑی ہیں جو بلے سے ہمیشہ خود کو ثابت کرتے آ رہے ہیں تو وہیں گیند بازوں میں کرس ووکس، کلدیپ یادو، ٹرینٹ بولٹ، ونڈیز اسپنر سنیل نارائن اور پیوش چاولہ اس کی طاقت ہیں۔