ممتا بنرجی کی گردن کاٹنے والے کو 11لاکھ روپے انعام دینے کا بی جے پی لیڈر کا اعلان

کلکتہ 12اپریل(محمد نعیم)بنگال بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر یوگیش ورشنے نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے گردن کانٹنے والے کو 11لاکھ روپے دینے کا اعلان کرکے سیاسی درجہ حرارت اضافہ کردیا ہے ۔ویسے بنگال گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی گرمی میں تپ رہا ہے ۔گرچہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ترنمول کانگریس کے ممبران کے شدید احتجاج پر اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حق ہے ۔بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ممبر ورشنے نے کلکتہ سے 180کلو میٹر دور بیر بھوم میں مسلح ریلی کی اجازت نہیں دیے ے جانے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا گردن کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا ۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بیر بھوم میں بی جے پی ورکروں کی پولیس نے بری طرح سے پٹائی کی ۔انہوں نے کہا کہ اس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے یہ لگتا ہے کہ جو بھی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا گردن کاٹے گا، اسے 11لاکھ روپے میں انعام میں دوں گا۔جس ریلی میں ممتا بنرجی کا گردن کاٹنے پر انعام کا اعلان کیا جارہا تھا، اس میں جم کر ”جے شری رام” کے نعرے لگے ۔بی جے پی لیڈر نے ممتا بنرجی پر ہند¶ں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ۔خیال رہے کہ بی جے پی کو ہنو مان جینتی کے موقع پر مدرسہ روڈ پر جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔اس کے بعد ہندو جاگرن منچ نے بیر بھوم میں ریلی نکالی اور جم کر ہنگامہ آرائی ۔پولیس پر حملہ کیا اور اس کے بعد پولس نے بھی لاٹھی چارج کی ۔خیال رہے کہ کلکتہ شہر سے محض 40کلو میٹر کی دوری پر ہنومان جینتی پر بی جے پی، آر ایس ایس کی ریلی میں ایک بم کے پھٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ رام نومی اور ہنومان جینتی کو بی جے پی اور آر ایس ایس سیاسی سطح پر منارہی ہے ۔اس کی وجہ سے ریاست کے مختلف حصوں میں تنازعات ہوگئے ہیں ۔کئی علاقوں میں مسجد کے سامنے جے شری رام کی نعرہ بازی کی وجہ سے فسادات کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ۔رام نومی کے جلوس میں بچے اور بچیوں کے ہاتھوں میں تلوار اور چاقوں دیے جانے پر ریاست کے سیکولر اور دانشور طبقے نے شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ہندوستان اور بالخصوص بنگال کے کلچر سے متعلق کچھ بھی علم نہیں ہے ۔