مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 18کامیابی کے ساتھ داغا گیا

بنگلور،6 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کو خلا کے میدان میں اس وقت ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی جب ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم(اسرو) کا جدید ترین مواصلاتی سٹلائٹ جی سیٹ ۔18 Ariane-5 VA-231 راکٹ کے ذریعہ فرنچ گوانا کے کورو سے کامیابی سے داغا گیا۔سے کل داغا جانا تھا لیکن ناموافق موسم کی وجہ سے اس کی لانچنگ 24 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔ صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنس دانوں کو مبارک باد دی ہے ۔اسے بین الاقوامی ایجنسی ایرین۔5 وی اے 231 کے ذریعہ8 داغا گیا جو 32 منٹ28 سیکنڈ کے بعداپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔ اس سیٹلائیٹ کا وزن 3404 کلو گرام ہے ۔اس مشن میں جی سیٹ ۔18 کے ساتھ آسٹریلیائی سیٹلائٹ اسکائی مسٹر ۔2 کو بھی کامیابی کے ساتھ داغاگیا۔ جی سیٹ ۔18 کی متوقع آپریشنل عمر 15 سال ہے ۔ یہ سی بینڈ، توسیع شدہ سی بینڈ اور کییو بینڈ پر اپنی خدمات پیش کرے گا۔ابتدائی اشاروں سے پتہ چلا ہے کہ سیٹلائٹ کے تمام آلات اور سسٹم پوری طرح ٹھیک ہیں۔جی سیٹ میں 48 مواصلاتی ٹرانسپورٹنڈرس ہیں ۔ اسرو کی جانب سے خلا میں چھوڑا گیا جی سیٹ ۔ 18 بیسواں سٹلائٹ بن گیا ہے ۔ اس سیٹلائٹ کے ذریعہ زمین کا مشاہدہ ٹیلی کمیونکیشنس ‘ تعلیمی پروگرام ‘ سائنس و نیوی گیشن کی نشریات کی جاسکیں گی ۔اسرو اور ایرین اسپیس کے درمیان طویل مدتی اسٹراٹیجک پارٹنرشپ خلاء کے شعبہ میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتی ہے ۔