مودی آمر وزیر اعظم ہیں ، ملک تباہ کردیں گے :لالو

پٹنہ ، 20 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جہاں اترپردیش میں جارحانہ انتخابی مہم چلارہے ہیں وہیں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد نے آج مسٹر مودی پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آمر وزیراعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ملک کا اتحاد اور یکجہتی محفوظ نہیں ۔مسٹر پرساد بی جے پی رہنما¶ں بشمول مسٹر مودی پر یو پی انتخابات کے نازک اور اہم مرحلوں میں سوشل میڈیا پر مسلسل حملے کررہے ہیں ۔آر جے ڈی کے سربراہ نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ ”یہ تو تاناشاہ پردھان منتری ہیں ۔ دیش کے ٹکڑے ٹکڑے کر (کے ) تباہ کردیگا ۔ جناب آپ پی ایم ہو ، اتنی اوچھی، چھوٹی اور کھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ”۔ایک اور ٹوئیٹ میں مسٹر پرشاد نے کہا کہ ”مودی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کا کچھ دا¶ پر نہیں لگا وہ تو بس تھیلا اٹھائیں گے چل دیں گے ۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے نظر نہ آنے والے بیگ میں امبانی اور اڈانی کے علاوہ اور کن لوگوں کو پیک کیا گیا”۔اپنے مقصوص انداز میں وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے مسٹر پرساد نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارٹی اور مخاصمت سے تعلق رکھنے والے جذبات سے بالاتر ہونا چاہئے ۔انہیں جھگڑے کی بات کرنے کے بجائے محبت کی بات کرنی چاہئے ۔بکھرا¶ کی بجائے یکجہتی اور تباہی کی جگہ ترقی پر توجہ دینی چاہئے ”۔