مودی نے د ی نیپا لی وزیر اعظم کو بھارت دورہ کی دعوت

نئی دہلی، 3 ؍اگست(آئی این ایس انڈیا ) وزیراعظم نریندر مودی نے نیپال کے نو منتخب وزیراعظم پرچنڈسے آج بات کر انہیں مبارکباددی اوربھارت کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فون پر ہوئی بات چیت کے دوران مودی نے انہیں ہندوستان آنے کی دعوت بھی دی۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ نیپال کے وزیر اعظم سے بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی۔ممبران پارلیمنٹ نے پرچنڈ کو دوسری بار نیپال کا وزیر اعظم منتخب کیاہے۔ان کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں سیاسی استحکام آنے کامکمل امکان ہے۔غورطلب ہے کہ ملک میں نیاآئین نافذہونے کے بعدسے ہی بدامنی کادورہے۔گزشتہ سال ستمبر میں نیا آئین نافذ ہونے کے بعد سے ہی اس ہمالیائی ملک کے ساتھ تعلقات میں آئی کشیدگی کے بعدہندوستان کے پاس بھی اب راحت کی سانس لینے کی اپنی وجوہات ہیں۔خاص طورپرکے پی شرما اولی کے وزیر اعظم کے زمانے میں ملک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔مبصرین کے مطابق اگرچہ کرور اپنے بھارت مخالف رخ کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن اب ان رخ میں نرمی آئی ہے اور ان کا وزیر اعظم بننا بھارت نیپال تعلقات کیلئے اچھاثابت ہو سکتا ہے۔کرور کی پارٹی نے مدھیشی فرنٹ کے ساتھ تین نکاتی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا تاکہ نئی حکومت کی تشکیل میں ان کی حمایت بھی حاصل کی جائے۔