مودی وجنگ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں:کجریوال

نئی دہلی’ 27اگست (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ دہلی خواتین کمیشن کی چےئرمین سواتی مالیوال کو ہٹانے کے لئے تمام حربے اپنا رہے ہیں۔کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ ایل جی اور پی ایم او سوالی مالیوال کو ان کے اچھے کام کرنے کی پاداش میں ہٹانا چاہتے ہیں… انہیں اگلے ہفتے گرفتار کیا جاسکتا ہے پھر برطرف۔’مسٹر کیجریوال نے کئی ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ ان کی حکومت نے لوگوں کی فلا ح و بہبود کے لئے محلہ کلینک’ مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت میں اضافہ اور بجلی سپلائی کمپنیوں کو جواب دہ بنانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں مسٹر مودی ان پر پانی پھیر دینا چاہتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ،دوستو ! کیا آپ کوئی ایک بھی ایسا مثبت کام بناسکتے ہیں جو مودی جی یا ان کے ایل جی نے دہلی والوں کے لئے اب تک کیا ہے ؟ صرف رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ منفی لوگ۔’انہوں نے کہا کہ ‘عام آدمی پارٹی حکومت نے عوامی اہمیت کے متعدد فیصلے کئے ہیں لیکن ایل جی انہیں بدل دینا چاہتے ہیں۔’ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مرکز کی طرف سے دباو کی وجہ سے سی اے جی نے مرکز اور دیگر ریاستوں کی طرف سے اشتہارات پر ہونے والے اخراجات کا آڈٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عا م آدمی پارٹی نے دس اسپتالوں کے لئے ڈی ڈی اے سے زمین مانگی تھی لیکن مودی کے ایل جی نے اس سے انکار کردیا ۔ آخر کیوں؟ کیا ہماری مانگ غیر قانونی تھی۔کیا غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی کر نے پر بجلی کمپنیوں کو جواب دہ بنانا غیر قانونی ہے ۔ لیکن ایل جی کوئی فیصلہ کیوں نہیں کررہے ہیں۔کیا دہلی میں کم از کم اجرت میں اضافہ کرنا غیر قانونی ہے ۔ لیکن ایل جی اس فائل کو بھی منظور نہیں کررہے ہیں۔