مودی کا انٹرویو کرکٹ میچ کی طرح فکس تھا :سبل

نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو کرکٹ میچ کی طرح فکس بتاتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے آج کہا کہ وزیر اعظم کے پاس بے چین کرنے والے کسی سوالات کے جواب دینے کی ہمت نہیں ہے ۔مسٹر سبل نے ٹویٹ کیا، ”مسٹر مودی کے انٹرویو نے مجھے کرکٹ میں میچ فکسنگ کی یاد دلا دی جہاں بلے باز کو اگلی گیند کے بارے میں پتہ ہوتا ہے ۔ ان میں بے چینی پیدا کرنے والے سوالات کا جواب دینے کے قابل ہمت نہیں”۔مسٹر مودی نے کل رات ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کے سلسلے میں قومی جمہوری اتحاد حکومت کا دفاع کیا اور مرکزی حکومت کی اس مہم کے خلافت کی تیکھی تنقید کی۔ انہوں نے کانگریس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا کام کاج ٹھپ کیے جانے کا بھی الزام لگایا۔