مودی کے ہاتھوں کتاب کی رسم اجرا

نئی دہلی 28 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات میں کچھ کے بننی علاقے میں پائے جانے والے پرندوں کی نسلوں کو بیان کرنے والی ایک کتاب کا آج یہاں رسم اجرا انجام دیا۔ گجرات میں بھج میں واقع مر و انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے وزیر اعظم کو یہ کتاب پیش کی۔ برڈس آف بنی گراس لینڈس کے عنوان سے شائع اس کتاب میں بننی علاقے میں پائے جانے والے پرندوں کی 250 سے زائد نسلوں پر تحقیقی کاموں کو ترتیب دیا کیا گیا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کچھ کا رن میں 15 سال تک پودوں، پرندوں اور سمندری زندگی کا مطالعہ کیا تھا۔