مہندر سنگھ دھونی کے نام ایک اور ریکارڈ

نئی دہلی، 15 جون.(پی ایس آئی)بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نام ایک اور ریکارڈ جڑ گیا ہے. دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کے معاملہ میں سری لنکا کے عالمی فاتح کپتان ارجن راناتنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں دھونی نے یہ کامیابی حاصل کی. بطور کپتان یہ دھونی کا 194 واں میچ ہے. راناتنگا نے 193 میچوں میں سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی کی تھی.دھونی کی کپتانی میں بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی. اب تک جن 193 میچوں میں دھونی نے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی ہے ان میں سے 106 میچوں میں ہندوستان کو فتح ملی ہے جبکہ 72 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. چار میچ ٹائی رہے ہیں اور 11 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا.160ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے نام ہے. پونٹنگ نے 230 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی کمان سنبھالی. جس میں سے 165 میں ان کی ٹیم کو فتح ملی اور 51 میچوں میں شکست. سیریز کا تیسرا میچ بھی جیت کر دھونی آسٹریلیا کے ہی ایلن بارڈر کے ریکارڈ برابر کر لیں گے اور سب سے زیادہ ون ڈے جیت (107) کے معاملہ میں پونٹنگ کے 165 کے ریکارڈ کے بعد مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ جائیں گے.