مہول ٹیم نے ٹرافی پر قبضہ جمایا

سیوان 20 فروری ( راجیش کمار) حسن پورا بلاک کے بسنت نگر کھیل میدان میں چل رہے بھگت سنگھ کرکٹ ٹور نامنٹ کا فائنل میچ کل محمد پور اور مہول کی ٹیمو ں کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس محمد پور کی ٹیم نے جیتا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورو ں میں 10 وکٹ پر 148 رن بنائیں۔ ٹارگیٹ کا پیچھاکر تے ہوئے مہول کی ٹیم نے 17 اوورمیں 3 وکٹ سے میچ کو جیت لیا۔ میچ آف دی میچ مہول کے کاشف رضا اور اسی ٹیم کے کلیم خان کو مین آف دی سریز کاخطاب دیاگیا۔ مہمانان خصوصی نے فاتح اور رنر ٹیم کو ٹرافی سے نوازہ ۔