میکسویل کادھمال، پنجاب نے جیت سے کیاآغاز

اندور، 8 اپریل (یو این آئی ) کپتان گلین میکسویل کی چار چھکوں سے سجی ناٹ آ¶ٹ 44 رن کی اننگ کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے رائزنگ پنے سپرجائنٹس کو ہفتہ کو یہاں ھولکر اسٹیڈیم میں چھ وکٹ سے ہرا کر آئی پی ایل 10 میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔پنجاب نے اپنے دوسرے گھریلو میدان اندور میں پنے کو چھ وکٹ پر 163 رن پر روکنے کے بعد 19 اوور میں چار وکٹ پر 164 رن بنا کر آسان جیت حاصل کر لی۔پنے کی دو میچوں میں یہ پہلی شکست ہے جبکہ پنجاب نے جیت کے ساتھ اپنی شروعات کی۔پنے نے اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دی تھی لیکن پنجاب کے خلاف پنے نے بلے بازی میں خاصا مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کپتان میکسویل نے محض 20 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن میں دو چوکے اور چار چھکے اڑایے ۔ میکسویل نے ڈیوڈ ملر (ناٹ آ¶ٹ 30) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 7.5 اوور میں 79 رن کی میچ فاتح ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کی۔ملر نے 27 گیندوں کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔عمران طاہر نے گزشتہ میچ میں تین وکٹ لئے تھے اور اس میچ میں دو وکٹ لے کر انہوں نے پنجاب کے سامنے بحران پیدا کر دیا لیکن کپتان میکسویل اور ڈیوڈ ملر (ناٹ آ¶ٹ) نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 7.5 اوور میں ناٹ آوٹ 79 رن بنا کر پنجاب کی جیت کو آسان بنا دیا۔پنے کے گیند بازوں کے پاس اتنا سکور نہیں تھا کہ وہ پنجاب کے سامنے کوئی چیلنج پیش کر پاتے ۔ رہی سہی کسر میکسویل کے چار چھکوں اور ملر کے دو چھکوں نے پوری کر دی۔میکسویل نے طاہر پر دو چھکے اور چاھر اور اسٹوکس پر ایک ایک چھکا مارا۔ملر نے رجت بھاٹیا اور ڈنڈا پر ایک ایک چھکا لگایا۔اس سے قبل آئی پی ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بین اسٹوکس (50) کی نصف سنچری سے رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف چھ وکٹ پر 163 رن کا مشکل اسکور بنا یا تھا ۔14.50 کروڑ روپے کی قیمت حاصل کرنے والے ا سٹوکس نے 32 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رن بنائے ۔اسٹوکس نے پنے کو چار وکٹ پر 71 رن کی نازک صورتحال سے نکالا اور منوج تیواری (ناٹ آ¶ٹ 40) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت کی۔تیواری نے 23 گیندوں پر ناٹ آوٹ 40 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔پنجاب نے اپنے دوسرے گھریلو میدان اندور کے ھولکر اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔پنے کی شروعات خراب رہی اور مینک اگروال پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ہی کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہو گئے ۔سندیپ شرما نے مینک کا وکٹ لیا ۔اجنکیا رہانے (19) اور گزشتہ میچ میں میچ فاتح نصف سنچری بنانے والے کپتان اسٹیون اسمتھ (26) نے دوسرے وکٹ کے لئے 35 رن کی ساجھے داری کی۔ٹی نٹراجن نے رہانے کو 36 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔رہانے نے 15 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔کپتان ا سمتھ 27 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد 49 کے اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔مارکس اسٹانس نے اسمتھ کا قیمتی وکٹ لیا۔سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 11 گیندوں میں پانچ رنز بنانے کے بعد سوپنل سنگھ کو ریٹرن کیچ تھما بیٹھے ۔پنے کا اسکور 12 ویں اوور میں چار وکٹ پر 71 رن ہو گیا۔اسٹوکس اور تیواری نے اس صورت حال میں مورچہ سنبھالا اور کچھ اچھے شاٹ لگائے ۔ اسٹوکس اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کو واپس کیچ دے بیٹھے ۔ڈینیل کرسٹین نے آٹھ گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 17 رن بنائے ۔تیواری 40 رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے ۔پنے نے آخری پانچ اوور میں 55 رن جوڑ کر اپنی پوزیشن میں کچھ سدھار کیا۔سندیپ شرما نے 33 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ پٹیل، نٹراجن،ا سٹانس اور سوپنل سنگھ کو ایک ایک وکٹ ملا۔جیت کے لئے 164 رن کے ہدف کے تعاقب میں کنگز الیون پنجاب نے اپنے سلامتی بلے بازوں ہاشم آملہ (28) اور منن ووہرا (14) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت اچھا آغاز کیا تاہم پنے کے تیز گیند باز اشوک ڈنڈا نے اپنے دوسرے اوور می منن ووہرا کو اپنا شکار بنایا جو 9 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14 رن بناکر منوج تیواری کو کیچ دے بیٹھے ۔بعدازاں وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ایک بڑی رفاقت کی کوشش کی لیکن وہ بھی نو گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 13 رن بناکر اسپنر عمران طاہر کا شکار ہوگئے تاہم دوسرے اینڈ پر ہاشم آملہ مضبوطی سے کھڑے رہے ۔ آملہ نے ووہرا کے ستھ افتتاحی رفاقت میں 27 رن بنانے کے بعد ساہا کے ساتھ 22 رن کی رفاقت کی۔اکشر پٹیل کے میدان پر آنے کے بعد ہاشم آملہ نے محتاط بلے بازی کے ساتھ وکٹ محفوظ رکھنے کی حکومت عملی جاری رکھی۔
دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 34 رن بنائے ۔ اننگز کے گیارہویں اوور کی چوتھی گیند پر آملہ 27 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بناکر آ¶ٹ ہوگئے ۔ انہیں راہل چاہر کی گیند پر بین اسٹوکس نے کیچ آ¶ٹ کیا۔ آملہ کے آ¶ٹ ہونے کے بعد اکشر پٹیل بھی جلدی آ¶ٹ ہوگئے ۔ پٹیل کو عمران طاہر نے اپنی ہی گیند پرکیچ آ¶ٹ کیا۔اکشر پٹیل نے 22 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رن بنائے ۔ 12 ویں اوور میں 85 ویں اوور میں اکشر پٹیل کے آ¶ٹ ہونے کے بعد کپتان گلین میکس ویل اور ڈیوڈملز نے اپنی ٹیم کی جیت کے لئے مہم شروع کی اور 19 ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 164 رن بناکر میچ جیت لیا۔ میکس ویل 20 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 44 اور ملر 27 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رن بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔پنے کے لئے عمران طاہر نے 29 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ اشوک ڈنڈا اور چاہر کو ایک ایک وکٹ ملا۔