نتیش مو دی سے ملے ، سیلاب راحت میں مدد مانگ

پٹنہ، 23 اگست (یو این آئی) وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے رو زدہلی میں وزیراعظم نریندر مو دی سے ملاقات کی اور سیلاب راحت میں مرکز سے مدد مانگی ۔ نتیش نے وزیر اعظم سے فرکا براج کی کی افادیت کا جائزہ لینے کی گزارش کر تے ہوئے وزیراعظم کو بتایاکہ اس کی وجہ سے جمع ہورہا سلٹ گنگا کوچھچھلا کررہاہے ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارآج دو پہر وزیراعظم سے ملے اس ملاقات پر نتیش کمار نے وزیر اعظم کو بہارمیں آئے سیلاب سے ہوئی تباہی کی وجو ہات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے مخاطب نتیش کمارنے بتایاکہ سیلاب کا قہر جھیل رہے بہارکو وزیراعظم نے ہرممکن مدد کا بھروسہ دیاہے ۔ بعد میں نتیش کمارنے بتایاکہ بہارمیں زیادہ بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال بہتر نہیں ہے ۔در اصل جھارکھنڈ اور نیپال کی ندیو ں کا پانی گنگا میں گرتا ہے اور گنگا سیلٹ کی وجہ سے چھچھلی ہو تی جارہی ہے۔ اس وجہ سے گنگا کی پانی جمع کرنے کی اہلیت کم ہو گئی ہے۔اس و جہ سے پریشانی بڑھی ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ جب فرکا براج نہیں تھا ۔واضح ہو کہ وزیراعلیٰ نریندر مو دی نے سموارکے رو ز وزیراعلیٰ نتیش کمارسے بات چیت کی تھی اورریاست کو سیلاب کی تباہی سے نپٹنے کیلئے ہر طر ح کی مددکا بھرو سہ دیا انہو ں نے کہاکہ راحت اوربچاؤمیں مرکزی اڈوائزر حکومت بہار کی پوری مدد کرے گا ۔ سیلاب کو لیکر وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ لگاتار ریاستی حکومت کے رابطے میں اس کے بعدآج وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ واضح ہوکہ بہارمیں آئے سیلاب سے 5 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرہ ہیں اور 2 لاکھ سے زیادہ لوگو ں کی فصل ڈو ب گئی ہوگی ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ دہلی میں شام 5 بجے تک دہلی واقع کانسٹی چیوشن کا جرأ کیا۔دوسری طرف بہار میں 12 اضلاع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال بدستورسنگین بنی ہو ئی ہے ، جس کو دیکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی اضافی پانچ ٹیموں کو راحت رسانی اور بچاؤ کے کاموں میں لگایا گیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس ایس گلیریا نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بکسر، بھوجپور، پٹنہ، ویشالی، سارن، بیگوسرائے ، سمستی پور، لکھی سرائے ، کھگڑیا، مونگیر، بھاگلپور اور کٹیہار کے نشیبی علاقوں میں رسپونس فورس کی 16 ٹیمیں پہلے سے ہی راحت رسانی اور بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہیں، اور این ڈی آر ایف کی مزید پانچ ٹیمیں آج ہی پنجاب کے بھٹنڈا سے یہاں پہچ گئی ہیں۔ مسٹر گلیریا نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی 110 کشتیوں کو متاثر ہ علاقوں میں لگایا گیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی جگہ جگہ گشت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت مند لوگوں کو طبی امداد کے ساتھ ہی دوائیاں بھی دستیاب کرائی جا رہی ہے ۔ریاستی پولس ہیڈکوارٹر نے سیلاب کی تباہی کو دیکھتے ہوئے پولس کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ متاثرہ اضلاع کے جن علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں، پولس افسران کو ان کے گھروں کی حفاظت کے لئے فیری سے گشت کرنے کو کہا گیا ہے ۔اس سلسلے میں تمام پولس اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ گنگا اور سون ندی میں آ نے والے بھیانک سیلاب سے 12 اضلاع کے نشی بی علاقوں میں آباد 24 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے اب تک 22 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔سب سے زیادہ اموات ضلع بھوجپور میں ہوءي ہیں، جہاں 12 افراد کی موت ہوئی ہے ،وہیں ان اضلاع میں فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کچے مکانوں کے منہدم ہو جانے کی اطلاع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں قومی آفات رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی 21 ٹیموں کے علاوہ ریاستی آفات ایکشن فورس کی ٹیموں کو راحت رسانی اور بچاؤ کے کام میں لگایا گیا ہے ۔