نرگس دت کا کردار ادا کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا سنجے دت کی زندگی پر نببے والی فلم میں اپنے کردار کے بارے کہنا ہے کہ وہ نرگس دت کا کردار ادا کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں اچھا کام کروں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے فلموں میں چھوٹے کردار کئے ہیں۔ وہ اس کردار کے لئے بہت نروس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں آخر تک اچھا کام کروں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کردار کے لئے ان کی والدہ نے بھی ان کی مدد کی ہے اور ان سب لوگوں نے بھی جو نرگس جی کو جانتے ہیں۔