نماز کی طرح ہے سوریہ نمسکار: یوگی

لکھنؤ، 29مارچ (ایجنسی)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم سوریہ نمسکار کرتے ہیں اور مسلم بھائی نماز پڑھتے ہیں۔ سوریہ نمسکار اور نماز کے کئی عوامل ملتے جلتے ہیں لیکن کچھ لوگ فرقہ وارانہ اعتبار سے اس میں فرق کرتے ہیں۔ یو پی اے کے دور حکومت میں تو یوگا کی بات کرنے والے کو سخت فرقہ وارانہ مان لیا جاتا تھا۔ وزیر اعلیٰ بدھ کو لکھنؤ میں اندرا گاندھی انسٹی چیوٹ میں منعقد اترپردیش یوگا مہوتسو میں بول رہے تھے۔یہ ان کا راجدھانی میں پہلا عوامی پروگرام تھا۔ یوگ گرو بابا رام دیو کی موجودگی میں ہوئے اس پروگرام میں یوگی آدتیہ ناتھ نے یوگا کو بین الاقوامی منظوری دلانے سے لے کر خود کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار کا جم کر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سادھو کو بھیک تک نہیں دینا چاہتے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے اترپردیش حوالے کر دیا۔بی جے پی صدر امت شاہ نے جب مجھے دہلی بلا کر کہا کہ آپ کو یوپی جانا ہے تو میں نے کہا کہ وہیں سے تو آ رہا ہوں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو کل وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینا ہے۔ جس وقت انہوں نے یہ بات کہی، میرے پاس ایک ہی جوڑے کپڑے تھے لیکن میں نے سوچا کہ سادھو کے لئے کپڑے کا کیا مطلب۔ لنگوٹ بھی پہن کر نکلوں گا تو لوگ زیادہ سے زیادہ یہی کہیں گے کہ یہ تو سادھو کا بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داریوں سے بھاگنا ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ سیکھ ملی ہے کہ مثبت سوچ سے تمام چیلنجوں کا حل مل جاتا ہے۔ سال 2014 میں جب انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک میں مایوسی، ناامیدی اور افراتفری کا ماحول تھا۔محض تین سالوں میں انہوں نے ملک کو دنیا کی سپر پاور کے طور پر قائم کر دیا۔نوٹ بندی کا ان کا فیصلہ دنیا کے سامنے کوتولہ کی طرح تھا۔ آج اس کے حوصلہ افزا نتائج دے کر تمام حیران ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں نے مٹھ۔مندروں میں بھیک مانگی ہے۔ سڑکوں پر تحریک کیا ہے۔ یوپی کی تمام بیماریاں جانتا ہوں۔ ایک ہفتہ میں ابھی کچھ چھوٹے چھوٹے فیصلے لئے گئے ہیں، لیکن آنے والے دنوں میں ہم بڑے فیصلے کرنے سے بھی نہیں ہچکیں گے۔ یوگ گرو بابا رام دیو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کے طور پر محض 7 دنوں میں جو فیصلے لئے ہیں، وہ تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ غیر قانونی ذبیحہ خانے بند کرائے جا رہے ہیں، اس پر کیا ردعمل ہے؟ میں نے کہا جب وہ غیر قانونی ہیں ہی تو کیا کہنا ہے، غیر قانونی چلنا جرم تھا۔ بند کرانا تو قانون پر عمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی میں شراب بندی بھی ہونے والی ہے۔ لوگوں کو شراب کی عادت چھڑانے کے لئے ابھی سے کپال بھاتی کی مشق شروع کر دینی چاہئے۔ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ وزیر اعلی زمین پر سو رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یوگی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو مہایوگی بتایا۔ پروگرام میں پدم شری بھارت بھوشن نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اس بگڑی ہوئی ریاست کو اپنے طریقہ کار سے سدھاریں گے۔