نڈا اور اکھلیش نے رکھا میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد

شاہجہاں پور18 جون (ایجنسی): مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو سنیچر کو یہاں ایک میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے سابقہ منموہن حکومت سے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ رائے بریلی میں ایمس بنانے کیلئے جب ہم سے جگہ مانگی گئی تو ہم نے جگہ فراہم کی لیکن ایمس کے سنگ بنیاد کے پروگرام میں کانگریسی نے ہمیں بلایا تک نہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ یوپی اور مرکزی حکومت کا دل بڑا ہے