والمیکی جینتی پر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی عوام کو مبارکباد

لکھنؤ 15 اکتوبر (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مہرشی والمیکی جینتی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آج یہاں جاری ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہرشی والمیکی نے اہل قدیم میں رامائن کی تخلیق کر کے لوگوں کو سچائی اور فرض کے راستے پر چلنے کا راستہ دکھا یا تھا۔