وجے روپانی ہونگے گجرات کے نئے وزیراعلیٰ

Taasir Urdu News | www.taasir.com

Patna| 6 Aug 2016 | Online Updated 12:26 PM IST

، نتن پٹیل نائب وزیر اعلی ہونگے ، سبکدو ش وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل نے پیش کئے دونوں نام،نتن گڈکری نے کیااعلان

گاندھی نگر، 5 اگست (یو این آئی) گجرات میں وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے والی محترمہ آنندی بین پٹیل کے جانشین کے طور پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیجس لیچر گروپ نے آج پارٹی کے ریاستی صدر کے ساتھ ساتھ موجودہ وزیر ٹرانسپورٹ وجے روپانی کو اپنا لیڈر منتخب کر لیا۔وزیر اعلی کے عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے بتائے جا رہے نتن پٹیل کو پارٹی کا ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا ہے اور وہ ریاست کے اگلے نائب وزیر اعلی ہوں گے ۔پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر شری کملم میں بی جے پی کے صدر امت شاہ (خود بھی گجرات کے ناران پواا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی)، زراعت کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا، ریاستی انچارج دنیش شرما، قومی جنرل سکریٹری (تنظیم) وی ستیش کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ کے بعد اس میٹنگ میں موجود دو مرکزی مبصرین میں سے ایک مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے مسٹر روپانی کے لیڈر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ دوسرے مرکزی مبصر کے طور پر بی جے پی کی قومی جنرل سکریٹری محترمہ سروج پانڈے موجود تھیں۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ مسٹر روپانی کے نام کی تجویز مسز پٹیل نے پیش کی اور انہوں نے ہی مسٹر پٹیل کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر تجویز پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔مسز پٹیل نے پارٹی کی جانب سے 75 سال کی عمر ہونے پر وزیر کے عہدے سے الگ ہونے کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے گذشتہ یکم اگست کو مرکزی قیادت کو ایک خط لکھ کر عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بی جے پی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے باقی صفحہ 7پر۔۔۔۔۔۔

Click here for online link to Page 7