وراٹ دنیا کے بہترین بلے باز : آرتھر

لندن، 15 کتوبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز اور کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وراٹ کی بلے بازی سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں اور وہ اس وقت دنیا کے سب سے بہتر بلے باز ہیں۔آرتھر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ مجھے وراٹ کو کھیلتے دیکھنا کافی اچھا لگتا ہے ۔وہ واقعی کمال کے بلے باز ہیں۔وہ جب بھی کریز پر آتے ہیں تو میں ان کو دیکھنے کے لئے بیٹھ جاتا ہوں۔وہ ہر بار اپنی بہترین کارکردگی کرتے ہیں۔مجھے دو سال پہلے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ان کی طرف سے بنائے گئے 141 رنز اب تک یاد ہیں ۔پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 115 رنز بنائے تھے ۔وراٹ نے حال میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار 211 رنز بنائے تھے اور وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندستانی ٹیسٹ کپتان ہیں۔27 سالہ وراٹ کی جارحیت کے بارے میں پوچھے جانے پر پاکستانی کوچ نے کہاکہ وراٹ شاندار بلے باز کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کپتان بھی ہیں۔ایک کپتان کے طور پر وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کے لئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے ۔ان کی کپتانی میں جس طرح سے ہندستان نے نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کیا وہ واقعی میں تعریف کے قابل ہے ۔میں ان کی صلاحیت کا پرستار ہوں۔وہ اپنے کھیل کو لے کر کافی پرجوش رہتے ہیں اور ان کا یہ جوش کبھی کم نہیں ہوتا ہے ۔ہندستان کی طرف سے پاکستان سے نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ چھینے جانے کے بارے میں آرتھر نے کہاکہ رینکنگ ہی سب کچھ نہیں بتاتا ہے ، لیکن ٹیم کی کارکردگی ضرور بیان کرتا ہے ۔ایک کوچ کے طور پر میں چاہتا ہوں کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کرے ۔مجھے اس وقت بہت زیادہ اطمینان ملتا ہے جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کرتا ہے ۔کرکٹ میں درجہ بندی سے زیادہ آپ کی کارکردگی معنی رکھتا ہے ۔