وراٹ کو غصہ نہ دلائے آسٹریلیا:ہسی

سڈنی، 03 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ طویل انتظار ٹیسٹ سیریز کو لے کر روزانہ نئے بیان سامنے آ رہے ہیں، وہیں اس درمیان سرکردہ کھلاڑی مائیکل ہسی نے اپنی ٹیم کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اس دورے میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو غصہ نہ دلائیں تو ان کے لئے بہتر ہو گا۔تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے اسٹار بلے باز وراٹ کی قیادت میں حال ہی میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں شکست دی ہے ۔گھریلو میدان پر ہندوستانی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں کھیل رہی ہے اور سمجھا جا رہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے بھی اس ماہ شروع ہونے جا رہا یہ دورہ آسان نہیں رہنے والا ہے ۔دسمبر میں آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان اسٹیون ا سمتھ نے مانا تھا کہ ہندوستان دورہ ان کی ٹیم کے لئے مشکل ہو گا لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہندوستانی کپتان وراٹ کو غصہ دلا کر فائدہ لینے کی کوشش کریں گے ۔تاہم ان کے اس بیان کے بعد کئی بڑے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ٹیم کو ایسا نہ کرنے کی صلاح دے ڈالی تھی۔اس درمیان ہسی نے ایک انٹرویو میں یہی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر وراٹ کو غصہ دلایا گیا تو مہمان ٹیم کے لیے بھاری پڑ سکتا ہے ۔ہسی نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کو زبانی جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے کیونکہ وراٹ اس طرح کے حالات میں اور بھی خطرناک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں کبھی بھی بھڑکانا نہیں چاہوں گا۔مجھے لگتا ہے کہ وہ اس طرح کے حالات میں زیادہ قوت کے ساتھ کھیلتے ہیں۔انہیں جارحیت پسند ہے اور میں اس بات کا یقین کروں گا کہ ہم ان کے منصوبوں کو ہی لاگو کر اپنا کھیل کھیلیں۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زبانی جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے کیونکہ اس سے کھلاڑی ضرورت سے زیادہ بحث کر کے اپنا صبر کھو دیتے ہیں۔جو ٹیم آخر میں میچ جیتتی ہے وہی ان کے منصوبوں کو صحیح طریقے سے نافذ کرتی ہے اور زیادہ وقت تک ٹک پاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میدان پر زیادہ جارحانہ یا آسانی سے یکسوئی کھونے والی ٹیم نہیں ہو گی۔ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیتی جس میں وراٹ کی بلے بازی کا اہم کردار رہا تھا۔وراٹ 2015 کے آغاز میں ٹیسٹ کپتان بنے تھے اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کے محدود اوور کپتانی چھوڑنے پر وراٹ کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔
ٹیسٹ کپتان بننے کے بعد سے وراٹ نے 1855 رنز بنائے ہیں جو کسی دوسرے بلے باز سے زیادہ ہے ۔ہسی نے کہا کہ اگر ہم آسٹریلیا کے نظریئے سے سوچیں تو وراٹ ہمارے سب سے بڑے دشمن ہوں گے اور ہمارا مقصد انہیں کم سے کم اسکور پر آ¶ٹ کرنا ہوگا۔اگر وہ ٹک جاتے ہیں تو بڑے سے بڑا اسکور بنا سکتے ہیں۔وہ بہت ہی اعتماد کے ساتھ کھیلتے اور اپنے حالات کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان نے 2012۔13 کے بعد سے گھریلو میدان پر کوئی سیریز نہیں ہاری ہے ۔آخری بار ایلیسٹیر کک کی کپتانی والی انگلینڈ نے ہندوستان کو ہرا دیا تھا۔وہیں آسٹریلیا کو اس سال سری لنکا کے دورہ پر 0۔3 سے شکست کھانی پڑی تھی۔اس کے بعد جنوبی افریقہ سے اسے گھریلو سیریز میں 1۔2 سے شکست ملی تھی۔