وراٹ کے بغیر چمپئن حیدرآباد کو چیلنج دے گا بنگلور

حیدرآباد، 4 اپریل (یو این آئی) آئی پی ایل- 10 کے افتتاحی میچ میں گزشتہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد اور رنر اپ رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان بدھ کو دھماکہ خیز انداز سے مقابلہ ہوگا۔ اگرچہ اس میچ میں بنگلور کے باقاعدہ کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اپنے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے ۔ وراٹ کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دائیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ وراٹ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کپتانی آسٹریلیائی آل را¶نڈر شین واٹسن کو سونپی گئی ہیں. یہ دلچسپ ہوگا کہ اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کپتان آسٹریلیا ئی کھلاڑی ہیں۔ حیدرآباد کی کپتانی آسٹریلیا کے دھماکہ خیز اوپنر ڈیوڈوارنرکے ہاتھوں میں ہیں جو گزشتہ سیشن میں وراٹ کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز رہے تھے ۔ وارنر نے حال میں ہندستان میں چار ٹیسٹ میچوں کی طویل سیریز کھیلی تھی لیکن اس سیریز میں ان کا بلا کوئی خاص کمال نہیں دکھاپایا تھا۔ وارنر نے آخری میچ میں جاکر سیریز کی اپنی نصف سنچری بنائی تھی۔ گزشتہ سیشن میں 848 رن بنانے والے وارنر کو ٹوئنٹی -20 میچ خوب راس آرہے ہیں اور حیدرآباد کو امید رہے گی کہ ان کے کپتان کا بلا دوبارہ رن بنائے ۔
حیدرآباد کو اپنے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کے فارم میں واپس آنے سے بھی راحت ملی ہے ۔ شکھر نے حال ہی میں دیودھر ٹرافی میں شاندار سنچری بنائی تھی اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی ایل میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم انڈیا میں واپس اپنا مقام حاصل کر لیں گے ۔ بنگلور کی ٹیم کو آئی پی ایل میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش ہے ۔ وراٹ نے گزشتہ سال غضب کی بلے بازی کرتے ہوئے 973 رن بنائے تھے . لیکن اس بار کے ابتدائی میچوں میں بنگلور کو وراٹ کی طوفانی فارم کا سہارا نہیں مل پائے گا. ابھی یہ طے نہیں ہے کہ وراٹ کس تاریخ تک آئی پی ایل میں واپس آئیں گے ۔
گزشتہ سال کے فائنل میں حیدرآباد نے 208 رن بنائے تھے جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور نے کرس گیل کے 76 اور وراٹ کے 54 رن کی بدولت 11 ویں اوور تک 114 رن بنا لئے تھے . لیکن اس جوڑے کے ٹوٹنے کے بعد حیدرآباد نے اپنا شکنجہ کسا اور آٹھ رن سے خطاب جیت لیا. وراٹ کو اس بات کی بہت مایوسی رہی کہ ایک ٹورنامنٹ میں 973 رن بنانے کے باوجود ان کی ٹیم خطاب نہیں جیت پائی۔ بنگلور کی ایک بار پھر تمام امیدیں کرشمائی بلے باز گیل پر انحصار کریں گی کہ ان کا بلا کتنا دھماکے کرتا ہے . گیل ٹوئنٹی -20 میں 10000 رن بنانے والے پہلے بلے باز بننے کی دہلیز پر ہیں۔ گیل کو وراٹ کی غیر موجودگی میں بلے بازی کی پوری ذمہ داری سنبھالنی ہوگی. اگر وہ 20 اوور تک کھڑے رہ جاتے ہیں تو وہ اکیلے اپنے طور پر مخالف ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے ٹوئنٹی -20 کے ماہر تیز گیند باز ٹامل ملز کو لے کر بڑا جوا کھیلا ہے ۔ بنگلور نے 12 کروڑ روپے خرچ کرکے ملز کو آئی پی ایل کا سب سے مہنگا بولر بنا دیا تھا۔ ملز کو پہلے میچ سے ہی ثابت کرنا ہوگا کہ ان پر لگایا گیا دا¶ درست ہے ۔
بنگلور کو افتتاحی میچ سے پہلے اگرچہ ایک اور بڑا دھکا لگا ہے جب طوفانی بلے باز اے بی ڈی ولیرس چوٹ کی وجہ پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں. لیکن امید کی جا رہی ہے کہ وہ آٹھ اپریل کو دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف ہونے والے میچ تک فٹ ہو جائیں گے ۔ اس میچ میں سکسر کنگ یوراج سنگھ پر بھی سب کی نظریں رہیں گی۔ یوراج نے گھریلو کرکٹ میں چار ٹوئنٹی -20 اور چار 50 اوور کے میچ کھیلے تھے . ان آٹھ میچوں میں یوراج نے ریلوے کے خلاف 66 رن کے طور پر صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی۔ یوراج کے لیے آئی پی ایل کا آغاز بہت اہم ہے ۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان حیدرآباد کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔ راشد پورے مارچ ہندستان میں کھیلے تھے اور انہوں نے تین ٹوئنٹی -20، پانچ ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ میں مجموعی طور پر 33 وکٹ حاصل کئے تھے ۔ اس لئے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان کی گیندوں بلے بازوں کو کتنا پریشان کر پاتی ہے ۔ آئی پی ایل 10 کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس پر چوٹوں کا گہرا اثر پڑا ہے اور ٹورنامنٹ سے افتتاحی مقابلے ہی دنیا کی سب سے سرخیوں میں چھائے لیگ کے آگے کی سمت طے ہو جائے گی۔