وزیراعظم نے کاندلہ پورٹ ٹرسٹ کے متعدد پروجیکٹوں کا کیا آغاز

نئی دہلی،22مئی(پی ایس آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں کاندلہ پورٹ ٹرسٹ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کنونشن سینٹر اور 14ویں و 16 ویں جنرل کارگو برتھ کے سنگ بنیاد سے متعلق تختی کی نقاب کشائی کی۔انہوں نے کچھ سالٹ جنکشن پر انٹرچینج نیز آر او بی کی تعمیر ، 2 موبائل ہاربر کرینوں اور کاندلہ بندرگاہ پر کھادوں کے لدان کی مشین کاری کا کام تفیض کئے جانے سے متعلق خطوط سپرد کئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ساگر مالا پروجیکٹ اور بندرگاہ پر مبنی ترقی ریاست گجرات میں مثبت اثرات مرتب کریں گے اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی نے ریاست کی خوشحال سمندری روایات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپرٹ آج بھی جاری ہے۔وزیراعظم نریند رمودی نے ہیلی پیڈ سے لیکر تقریب کی جگہ تک لوگوں کے ذریعہ زبردست خیر مقدم کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کے لوگ پانی کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کچھ خطے کی خوشحال اور شاندار تاریخ و ثقافت پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہندستان عالمی تجارت میں اپنا ایک مقام بنانا چاہتا ہے تو اسے بندرگاہی شعبے میں بہترین انتظامات کرنے ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور اس میں کارکردگی کا امتزاج بندرگاہی شعبے کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاندلہ بندرگاہ ایشیا کی بہترین بندرگاہوں میں سے ایک بندرگاہ کی حیثیت سے ابھری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہندستان کی حصے داری سے جس چاہ بہار بندرگاہ کو فروغ دیا جارہا ہے وہ کاندلہ بندرگاہ کی ترقی میں مزید چار چاند لگائے گا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکنونشن سینٹر کے تعلق سے بھی بات چیت کی جس کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے کہا کہ وہ ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے تناظر میں آئندہ پانچ برسوں کے اندر ملک کی تعمیر میں اپنی طرف سے جو بھی تعاون دے سکتے ہیں اس کے لئے عزم مصمم کریں۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدی کا سال منارہا ہے ، وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ کاندلہ پورٹ ٹرسٹ کا نام دینددیال پورٹ ٹرسٹ کاندلہ رکھا جائے۔