وزیراعلیٰ رگھوور داس کی پوجا پنڈالوں میں حاضری

جمشید پور 08 اکتوبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے آج جمشید پور کے مختلف پوجا پنڈالوں میں جاکر پوجا ارچنا کی اور ریاست کی ترقی کی کامنا کی۔سب سے پہلے انہوں نے شیتلا مندر میں پوجا کی اس کے بعد برسا نگر پوجا پنڈال اور سبوج کلیان سنگھ کے پوجا پنڈال میں ماں درگا کی آرادھنا کی ۔وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے ٹیلکو واقع سبوج کلیان سنگھ پوجا پنڈال میں سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔