وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا ریاست کے عوام سے ریڈیو اور ٹی وی پر خطاب آج

لکھنؤ، 14 اگست (یواین آئی) 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا ریاست کے عوام کے نام پیغام کل دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر نشر کیا جائے گا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق وزیر اعلی کا ریاست کے عوام کے نام پیغام نو بجے یہاں دوردرشن کیندر سے نشر کیا جائے گا۔ اسے ریاست کے تمام دوردرشن مراکز ریلے کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو لکھنؤ پر وزیر اعلی کا پیغام رات آٹھ بجے نشر کیا جائے گا، جسے ریاست میں اے آئی آر کے تمام مراکز ریلے کریں گے ۔