اردو | हिन्दी | English
149 Views
Politics

وزیر اعلیٰ نے کیا 60 سڑکو ں اور 51 پلوں کا افتتاح

nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 25 اپریل ( ابو الکلام)وزیر اعلی نتیش کمارنے رو ڈ کنسٹرکشن کارپوریشن کی تعریف کر تے ہوئے کہاہے کہ سڑکو ں کی تعمیر کے شعبہ میں سونپے گئے کام کو کا رپوریشن نے پوری ذمہ داری کے ساتھ پورا کیا۔اتنے کم دنو ں میں کا ر پوریشن نے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔کا رپوریشن کی مالیاتی پیش رفت کو دیکھ کر مجھے کا فی خوشی ہو رہی ہے ۔ کا رپوریشن کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیرکے ساتھ ساتھ دیگر شعبو ں میں بھی بہتر کام کئے جارہے ہیں۔ آفات میں بھی ان کے ذریعہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں قابل قدر عطیہ دیا جا رہاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلے بہارکے کسی دور افتادہ علاقہ کے سے پٹنہ پہنچنے کیلئے ہم لوگو ں نے 6 گھنٹے کا وقت مقر کیا تھااسے پورا کر لیا گیاہے ۔اب یہ نشانہ پانچ گھنٹے کا کر دیاگیاہے ۔اس کیلئے منصوبہ بنانے کا کام ہو رہاہے ۔انہو ں نے ڈپٹی سی ایم تیجسوی پر ساد یادو ں پر بھرو سے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت میں کا رپوریشن نہ صرف یہ نشانہ حاصل کر ے گابلکہ اس سے بھی بہتر کام کرکے دیکھا ئے گا۔وزیر اعلیٰ بہار اسٹیٹ روڈ ڈیو لپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ساتویں یوم تاسیس تقریب کا افتتاح کررہے تھے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ذریعہ6 لین گنگا بریج پرو جیکٹ امپلیمنٹیشن یونیٹ کاافتتاح کیا گیا۔ ساتھ ہی 850 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنے 62 سڑکوں ، جن کی کل لمبائی 450 کیلو میٹر ہے کے ساتھ ساتھ51 پل پروجیکٹس کا بھی کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے علاوہ ڈپٹی سی ایم تیجسوی پرساد یادو ڈیو لپمنٹ کمشنر شسر سنہا ،روڈ کنسٹر کشن کا رپوریشن کے صلا ح کا سودھیر کمار وزیراعلیٰ کے سکریٹری چنچل کمار اور منیش کمار ور ما سکریٹری رو ڈ کنسٹر کشن کارپوریشن پنکج کمار اور محکمہ تعمیرات سڑک کے انجینئر ان چیف لکشمی نرائن داس سمیت متعدداعلیٰ افسران مو جود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper