وزیر داخلہ نے رکھا ایس ایس بیکے 36 ویں بٹالین گیزنگ ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد

نئی دہلی،21مئی(پی ایس آئی)مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج سکّم کے مغربی ضلع میں سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کے 36 ویں بٹالین گیزنگ کے ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ سینک سمیلن میں افسروں اور جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے امید ظاہر کی کہ تقریبا 77.88 کروڑ کی لاگت سے62.466 ایکڑ زمین پر آفس کمپلیکس ، 213 رہائشی کوارٹر ، جوانوں کے لیے بیرک اور ایک ہسپتال پر مشتمل گیزنگ بٹالین ہیڈ کوارٹر کی تعمیر 18 مہینے کی مقررہ مدت میں این بی سی سی کے ذریعہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلح پولیس فورسز کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی وزارت داخلہ اولین ترجیحات میں سے ہے۔وزیر داخلہ نے ایس ایس پی کی نہایت بلندی پر واقع تین چوکیوں اْٹّاری ، کومکھ اور بجراجا دھارا کا فضائی معائنہ بھی کیا اور پوری لگن سے ملک کے نہایت ناموافق علاقوں میں ایس ایس پی کے کاموں کی ستائش کی۔ بعد ازاں جناب راجناتھ سنگھ نے پیلنگ گاؤں میں ایس ایس پی شہری ایکشن پروگراموں میں شرکت کی۔جناب راجناتھ سنگھ نیسکّم کی 20 لڑکیوں کو دہلی، آگرہ ، جے پور ، شملہ وغیرہ تعلیمی سفر پر بھیجنے سمیت دور دراز علاقوں سے 145 لڑکیوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے ایس ایس بی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ارچنا راماسندرم کو ذاتی طور پر پہل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روز وزیر داخلہ نے گینگٹوک میں چین کے سرحد سے ملحق ہندوستانی ریاستوں کے وزراء اعلی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ہند۔چین سرحد پر واقع ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر امور سے متعلق جائزہ میٹنگ پہلی بار ہوئی۔ سرحدی سڑکوں ، سرحدی آؤٹ پوسٹوں سنگین بنیادی ڈھانچے اور آئی ٹی بی پی اور متعلقہ ریاستوں کے مابین تعاون سے متعلق چند ایسے امور تھے جن پر غور و خوض کیا گیا۔اپنے تین روزہ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے ناتھولا پاس کا دورہ کیا اور ناتھو لا کے قریب واقع آئی ٹی بی پی کے شیراتھنگ بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی ) میں ایک سینک سبھا کو خطاب کیا۔ اس سے قبل جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ نے سکّم کے گورنر جناب شرینواس پاٹل سے ملاقات کی اور وزیر اعلی جناب پون کمار چاملنگ سے بات چیت کی۔ وزیر داخلہ سکم کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ آئے۔