صنعاء: یمن کے جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں واقع اسلحے کے گودام میں ہونے والے زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلحے کا ذخیرہ یمنی صدر خصوصی محافظوں کے زیر استعمال بتایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ دھماکا اتفاقی اور گودام کے اندر ہوا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی عدن میں کم از کم دو انتہائی زوردار دھماکے ہوئے ہیں اور کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عدن کا شہر آج کل یمن کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کا مرکز ہے جبکہ صنعاء کا شہر حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔