ٹی۔20 نابینا کرکٹ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی،28 فروری(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ٹی۔20 نابینا کرکٹ ورلڈ کپ فتحیاب ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹیم کو ان کی کامیابی کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ٹیم کی یکسوئی اور خصوصی ہنرمندی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کارہائے نمایاں، دویانگوں سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے ،ترغیب کا باعث ہیں۔ٹیم کے اراکین نے وزیر اعظم کو دستخط شدہ کرکٹ کا ایک بیٹ ،ایک گیند اور ٹیم کی ایک جرسی بھی پیش کی جس پر وزیراعظم کا نام لکھا ہوا تھا۔ وزیراعظم نے بھی اپنی جانب سے ٹیم کیلئے ایک بیٹ اور ایک گیند پر دستخط کیے ۔