پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کر رہا ہے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کر رہا ہے، یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھا رہا ہے یا نہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے، روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی صدر پیوٹن نے بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیا۔ اس موقع پر بھارتی نیوز ایجنسی کو ٹکا سا جواب دے دیا، بھارتی ایجنسی نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے؟ جس پر روسی صدر نے جواب دیا پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کر رہا ہے،یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھا رہا ہے یا نہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کرتے ہیں، دہشتگردی جہاں سے بھی ہو ناقابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان سے بہت مضبوط فوجی تعلقات نہیں کیا بھارت کے امریکا سے ہیں؟ روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔