پجارا کی غیر مفتوح سنچری ،بھارت مقابلے میں برقرار

رانچی، 18 مارچ (یواین آئی) بھروسے مند بلے باز چتیشور پجارا (ناٹ آوٹ 130) کی اہم سنچری سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو دن کا کھیل ختم ہونے تک 360 رن کا تسلی بخش اسکور بنالیا جبکہ اب بھی اس کے چار وکٹ محفوظ ہیں۔ہندوستان نے پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 130 اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر 360 رنز بنا لئے ہیں۔وہ ابھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور سے 91 رن پیچھے ہے اور اس کے چار وکٹ محفوظ ہیں۔ دوسرے دن کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز پجارا میچ کے تیسرے دن بھی میدان سے ناٹ آ¶ٹ واپس لوٹے اورانہوں نے 130 رنز بنا کر ہندوستان کو مقابلے میں برقرار رکھا ہے ۔ بلے باز نے اننگز میں 328 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 چوکے لگاتے ہوئے بہترین سنچری اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ٹیسٹ میں 15 ویں سنچری ہے ۔مشکل حالات کے باوجود ایک سرے پر جم کر کھیلنے والے 29سالہ پجارا کا اس سیشن میں یہ ساتو یں سنچری بھی ہے جو کسی ہندوستانی کھلاڑی کی دوسری بہتر ین کارکردگی ہے ۔ پجارا نے 155 گیندوں پر اپنے 50 رن اور پھر 214 گیندوں پر اپنے 100 رن مکمل کئے ۔ فی الحال پجارا کے ساتھ دوسرے سرے پر و کٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا (18) میدان پر ناٹ آ¶ٹ جمے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے کامیاب گیندباز پیٹ کمنز رہے ۔ زخمی مشیل اسٹارک کی جگہ ٹیم میں پانچ سال بعد واپسی کر نے والے تیزگیندباز نے 59 رن پر ہندوستان کے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے ۔ جوش ہیزل وڈ کو 66 رن اورا سٹیو او کیفے کو 117 رن پر ایک وکٹ ملا۔ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک راحت کی بات کپتان وراٹ کوہلی کی موجودگی رہی۔ وراٹ اگرچہ بڑی اننگز تو نہیں کھیل سکے لیکن چوٹ سے نجات حاصل کرتے ہوئے وہ ہندوستانی اننگز میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے ۔ وراٹ نے چھ رن، اجنکیا رہانے نے 14 رن، کرون نائر نے 23 رن اور روی چندرن اشون نے تین رن بنائے ۔ ہندوستان نے اپنے پانچ وکٹ 167 رن جوڑ کر گنوائے ۔ہندوستان کے لیے اگرچہ باقی بلے بازوں کے لیے میچ کا چوتھا دن کافی مشکل رہے گا کیونکہ ٹیم اب آسٹریلیا کے اسکور سے 91 رن پیچھے ہے جبکہ مہمان ٹیم صبح کے سیشن میں ہندوستانی اننگز کو سمیٹ کر برتری حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کر ے گی۔اس سے پہلے صبح ہندوستان نے اپنی اننگز کا آغاز کل کے 120 رن پر ایک وکٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا۔ اس وقت مرلی وجے (42)اور پجارا (10) رن بنا کر کریز پر موجود تھے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کرکے اپنا جوابی حملہ جاری رکھا اور صبح کے سیشن میں دوسرے وکٹ کے لئے 39.2 اوور میں 102 رن کی سنچری شراکت کی۔مرلی اور پجارا کے درمیان 17 ۔2016 میں یہ چھٹی سنچری شراکت ہے ۔ اس معاملے میں میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کے بعد یہ دوسری سب سے کامیاب جوڑ ی ہے ۔ہیڈن-پونٹنگ نے سال 06 ۔2005 کے سیشن میں سب سے زیادہ سات مرتبہ سنچری شراکت کی تھیں۔ تاہم لنچ سے ٹھیک پہلے مرلی کو اسٹیو او کیفے نے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں آ¶ٹ کراکر پویلین بھیجا۔ہندوستان نے اپنا دوسرا وکٹ 193 کے اسکور پر گنوایا اور اسی کے ساتھ لنچ ہو گیا۔ مرلی نے 183 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور 82 رنز بنائے جو ٹسٹ میں ان کی 15 ویں نصف سنچری ہے ۔لنچ کے ٹھیک بعد آسٹریلیائی تیزگیندباز اور محض اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹ کمنز نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کے اہم وکٹ حاصل کئے ۔ کندھے کی چوٹ سے پریشان وراٹ ہندوستان کی پہلی اننگز میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے تو اسٹیڈیم میں بیٹھے لوگوں نے تالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔وراٹ کو میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی اور ان کا اسکین کرنا پڑا تھا۔ تاہم وہ دیر تک میدان پر رک نہیں پائے اور 23 گیندیں ہی کھیل سکے تھے کہ میچ کے 80 ویں اوور میں آسٹریلیا نے نئی گیند لے لی اور کمنزکو گیند تھمائ¸ گئی۔ انہوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور وراٹ کو دوسری سلپ میں اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد رہانے بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور تقریبا 10 اوور بعد ہی کمنز نے انہیں وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ کراکر ٹیم کو چوتھا وکٹ دلا یا۔ رہانے نے 33 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 14 رنز بنائے ۔ ہندوستان نے لنچ کے دو وکٹ پر 193 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور 75 ویں اوور میں پجارا نے اسکوائر لیگ پر چوکا لگا کر ٹیم کو 200 رن کے پار پہنچایا۔ پجارا نے اسی اوور میں 155 گیندوں پر اپنے 50 رن بھی پورے کئے ۔وراٹ کے بعد کریز پر آئے رہانے نے پجارا کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 51 رن کی نصف سنچری شرا کت کھیلی اور ہندوستان 86 ویں اوور میں 250 کے پار پہنچا ۔ کمنز نے پھر رہانے کو ویڈ کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیج دیا۔پجارا اگرچہ ایک سرے پر ٹک کر رن بنا تے رہے اور انہوں نے 214گیندوں میں 14 چوکو ں کی مدد سے اپنی 11ویں سنچری مکمل کی۔ پجارا نے کور کے اوپر چوکا لگا کر اپنے 100رن مکمل کئے اور اسی کے ساتھ پہلی بار ٹیسٹ منعقد کر رہے جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں بیٹھے ناظرین نے پجارا کا تالیوں کے ساتھ استقبال کیا۔ پجارا دن کے اختتام تک ڈٹے رہے اور اب ان کے اوپر سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ میچ کے چوتھے دن ہندوستانی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلیا کے اسکور کے پار پھنچائیں۔