پراچی دیسائی نے منائی 28ویں سالگرہ

ممبئی، 12 ستمبر (یواین آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ پراچی دیسائی آج 28 سال کی ہو گئی ہیں۔12 ستمبر 1988کو گجرات کے سورت میں پیدا ہونے والی پراچی نے اپنے کیریئر کا آغاز چھوٹے پردے پر سیریل قسم سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈانسگ کے ریالٹي شو جھلک دکھلا جا سیزن -2 میں حصہ لیا اور پہلا مقام حاصل کیا ۔ پراچی نے بالی وڈ میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز سال 2008 میں آئی فلم راک آن سے کیا۔ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لیے وہ بہترین نوآموز اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کی گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی 2 اور بول بچن جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔