’پرکاش پرو‘ کاشایان شان انعقادحکومت کیلئے چیلنج : گو رنر

پٹنہ 24 ستمبر( نمائندہ)سکھوں کے 10 ویں گرو شری گرو گو وند سنگھ جی کی 350 ویں جینتی تقریب کو’ پرکاش پرو‘کے طورپر منعقد کرنا ریاستی حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے اور ایک بہتر موقع بھی ۔پر کا ش پرو کو شایا ن نشان اور منظم طورپر منعقد کرنا گرچہ بہت ہی بڑا چیلنج ہے تو ایک شاندار موقع بھی جس کے تو سط سے بہارکی ایک خاص شبیہ عالمی سطح پر نمایاں ہوگی۔مذکورہ خیالات گورنر رام ناتھ کووند نے ہوٹل موریہ کے کانفرنس ہال میں منعقد سہ رو زہ بین الاقوامی سکھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہرہ کی ہے ۔گورنر نے کہاکہ ہندو ستان کی تاریخ بہارکے کار نامو ں سے قابل فخر رہی ہے ۔سکھ ،بودھ اور جین مذاہب کے اثرات بہار پر بھی ہوئے سکھ دھرم کے 10 ویں گرو شری گرو گو وند سنگھ کی جائے پیدائش بھی بہارکی ہی سر زمین ہے انہوں نے کہاکہ گرو گو وند سنگھ جی کی نصیحتیں ان کی بہادری اور سماجی خدمات قابل تقلید ہیں ۔قو می ایکتا اورخیر سگالی کے تئیں وقف شدہ ان کی شخصیت اور ان کے کار نامے سماج کے محروم اور در کنار طبقہ کیلئے بھی معاون اور حوصلہ افزا رہے ہیں۔ان کی شاعرانہ صلاحیت ، بھگتی ، نجات اور قو میت اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔انہو ں نے کہاکہ گرو گو ند سنگھ جی نفس پرستی ، غصہ ، لالچ، ضد اور تکبر وغیرہ سے کنارہ کش ہوتے ہوئے محبت اور بھائی چارہ کے راستے پر چلنے کاان کا پیغام مادہ پرستی سے پریشان جدید انسانیت کیلئے بھی ایک بڑی نعمت ہے ۔گور نر بہارنے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے محکمہ سیاحت کو مبارک باد دی۔ساتھ ہی کانفرنس کے مندو بین سے در خواست کی کہ وہ اپنے خاندا ن والوں ، رشتہ دارو ں اور دو ستو ں کے ساتھ گرو گو وند سنگھ جی کی 350 ویں جینتی تقریب ’ پر کاش پرو‘ کے مبارک موقع پر دو بارہ پٹنہ آنے کا پرو گرام بنائیں۔