پٹرول ایک پیسے اور ڈیزل 44 پیسے مہنگا

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) تیل کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنیوں نے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تبدیلی کے مطابق آج نصف شب سے پٹرول کی قیمت ایک پیسہ اور ڈیزل کی قیمت میں 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کا اعلان ہے۔اس میں ریاستوں کی طرف سے لگایا جانے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) شامل نہیں ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ دہلی میں وی اے ٹی سمیت پٹرول دو پیسے اور ڈیزل 52 پیسے مہنگا ہوگا۔