پڑوسی پاکستان ہے کہ مانتا نہیں: راج ناتھ

Taasir Urdu News | www.taasir.com

Patna| 6 Aug 2016 | Online Updated 12:40 PM IST

نئی دہلی 5 اگست (یو این آئی) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ ہر طرح سے رشتے بہتر کرنے کی مسلسل کوشش کی ہے لیکن اس نے اپنا رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا ” یہ پڑوسی ہے کہ مانتا ہی نہیں. “مسٹر سنگھ نے پاکستان میں سارک وزرائے داخلہ کی میٹنگ میں حصہ لے کر واپس آنے پر آج راجیہ سبھا میں دیے اپنے بیان پر اراکین کی وضاحت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام وزرائے اعظم نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے کے لئے پوری کوشش کی لیکن اس کا رویہ نہیں بدلا ہے ۔انہوں نے کہا “معزز اٹل بہاری واجپئی جی کی یہ بات پورے ہندستان میں ہی نہیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی مقبول ہے کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی تبدیل نہیں ہوتے ۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے جس طریقے سے دریا دلی دکھائی ہے اور اس سے پہلے وزیر اعظم منموہن سنگھ جی نے بھی وہاں جاکر ایک طرح سے اپنی ہمدردی کا اظہار کر دیا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے ۔ پڑوسی کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے کے لئے سب جتنا زیادہ سے زیادہ کر سکتے تھے ، ہمارے تمام وزرائے اعظم نے کیا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ اس کے باوجود یہ پڑوسی ہے کہ مانتا ہی نہیں.انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کو باقی صفحہ 7 پر۔۔۔

Click here for online link to Page 7